اپنا دیشتازہ ترین خبریں

راہل اپنے بیان پر کریں غور: سنجے راؤت

شیو سینا پارٹی (ایس ایس پی) کے رہنما سنجے راؤت نے ویر ساورکر سے متعلق کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کے بیان پر خبردار کرتے ہوئے ہفتے کے روز کہا کہ گاندھی جی اور پنڈت جواہر لعل نہرو کی طرح ونایک دامودر ساورکر بھی قوم کے لیے باعث افتخار ہیں اور ان کے احترام کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

انہوں نے مراٹھی زبان میں ٹویٹ کیا،’ ویر ساورکر محض مہاراشٹر کے ہی نہیں، ملک کے دیوتا ہیں۔ ساورکر نام میں قوم کا فخر ہے۔ گاندھی۔نہرو کی طرح ساورکر نے بھی ملک کی آزدای کے لیے زندگی قربان کی۔ اس دیوتا کا احترام کرنا چاہیے۔ اس میں کوئی بھی سمجھوتہ نہیں۔ جے ہند‘۔

مسٹر راؤت نے کانگریس کو مشورہ دیتے ہوئے کہا،’ہم پنڈت نہرو، گاندھی جی کو مانتے ہیں، آپ بھی ویر ساورکر کو ذلیل نہ کرو۔ جو سمجھدار ہوتا ہے اسے زیادہ بتانے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ جے ہند‘۔ مہاراشٹر میں کانگریس کی حمایت سے شیوسینا کی حکومت ہے۔ کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے دہلی میں رام لیلا میدان میں منعقد ’بھارت بچاؤ ریلی‘ میں کہا کہ ان کا نام راہل ساورکر نہیں ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ان کے ’ریپ اِن انڈیا‘ والے بیان پر معافی کا مانگنے کا مطالبہ کر رہی ہے۔

بی جے پی کے قومی ترجمان سمبت پاترا نے بھی مسٹر گاندھی کے اس بیان پر شدید طنز کرتے ہوئے ٹویٹ کیا،’ راہل گاندھی اگرہزار جنم بھی لے لے تو بھی راہل ’ساورکر‘ نہیں بن سکتے‘۔ ہاں! اگر نام بدلناہی ہے تو آج سے ہم انھیں راہل ’تھوڑا شرم کر‘ کے نام سے بلائیں گے۔ جو شخص ’میک اِن انڈیا‘ کو ’ریپ اِن انڈیا‘ کہتا ہو اس کے لیے یہی نام مناسب ہے‘۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close