تازہ ترین خبریںمسلم دنیا

راولپنڈی میں فوجی طیارہ حادثے کا شکار ، 12 کی موت

پاکستان کے راولپنڈی شہر میں منگل کی صبح پاکستانی فوج کا ایک تربیتی طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا جس میں کم از کم 12 افراد کی موت ہو گئی اور 10 دیگر زخمی ہو گئے ۔ مقامی میڈیا اور فوج نے یہ اطلاع دی۔پاکستانی فوج کے میڈیا اور تعلقات عامہ شعبہ (آئی ایس پی آر) نے ایک بیان جاری کر کے بتایا کہ پاکستانی فوج کا ایک تربیتی طیارہ اپنے حسب معمول تربیتی مشن پر تھا، جو راولپنڈی شہر کے بیرونی علاقے میں حادثے کا شکار ہو گیا ۔

آئی ایس پی آرنے بتایا کہ طیارے میں سوار دو پائلٹوں سمیت تمام پانچ افراد کی موت ہو گئی ہے۔یہ تربیتی جیٹ طیارہ راولپنڈی شہر سے کچھ دوری پر واقع جبي گاؤں میں حادثے کا شکار ہوا ۔ حادثہ کا شکار طیارے کے گرنے سے اس کی زد میں آکر کم از کم چار مکانوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور ان میں آگ لگ گئی۔ پولیس اور سکیورٹی فورسز کے علاوہ راحتی عملے نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال پہنچانے اور لاشیں نکالنے کا کام شروع کر دیا ہے ۔

ضلع کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے افسر عبدالرحمان نے میڈیا کو بتایا کہ 12 لاشوں اور 10 زخمیوں کو راولپنڈی شہر کے تین مختلف اسپتالوں میں بھیج دیا گیا ہے۔طیارہ حادثے کے پیش نظر راولپنڈی شہر اور دارالحکومت اسلام آباد کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ آئی ایس پی آر نے ابھی تک اس طیارہ حادثے کی وجوہات کے متعلق معلومات کا اشتراک نہیں کیا ہے ۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close