اپنا دیشتازہ ترین خبریں

رافیل معاملہ: راہل گاندھی نےکہا ‘چوری سے روکنے والےافسر پر کاروائی ہوئی’

کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے رافیل سودے کے بارے میں میڈیا میں ہونے والے حالیہ انکشافات کے پیش نظر وزیراعظم نریندر مودی پر جمعرات کو شدید حملہ کیا اور کہا کہ جس افسر نے اس سودے میں گڑبڑی کو لے کر سوال اٹھائے تھے اسے سزا ملی تھی اور ہاں میں ہاں ملانے والے افسر کو شاباشی دی گئی تھی۔

کانگریس صدر نے تكبندي کرتے ہوئے رافیل سے منسلک پورے معاملے پر سوال اٹھائے اور مسٹر مودی اور امبانی کا نام لئے بغیر طنز کرتے ہوئے کہا کہ دھنناسیٹھوں کے لئے وزیر اعظم نے پورے سودے کو بدلا اور جس افسر نے غلط فیصلے کو روکنے کی کوشش کی اس سزا دی گئی۔

مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا ’’مودی امبانی کا دیکھو کھیل / ایچ اے ایل سے چھین لیا رافیل / دھنناسیٹھوں کی کیسی بھکتی /گھٹا دیاسیناکی شکتی / جس افسر نے چوری سے روکا / ٹھگوں کے سردار نے اس کو ٹھوکا / پٹھوں کو ملی شاباشی / سیٹھوں نے اڑتی چڑیا پھانسی / جن جن میں پھیل رہی ہے سنسی / مل کرروکیں گے لٹیروں کی کی کمپنی‘‘۔
اس کے ساتھ ہی مسٹر گاندھی نے اس سودے میں نئے انکشاف کے ساتھ شائع ایک اخبار کی وہ خبر بھی پوسٹ کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس افسر نے جب رافیل سودے پر وزارت دفاع میں تعینات جوائنٹ سکریٹری نے سوال اٹھائے تو اس کی دلیل کو مسترد کر کے نئے افسرکو اس کا کام سونپا گیا اور اب اسے پروموشن مل چکا ہے۔”

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close