Khabar Mantra
بہار- جھارکھنڈ

ایکتا بھون میں دو روزہ یوتھ فیسٹیول اختتام پذیر

 چھپرہ : آرٹ،کلچر اینڈ یوتھ ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام ضلع انتظامیہ کی جانب سے ایکتا بھون میں دو روزہ یوتھ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ڈی ایم راجیش مینا نے فاتحین کو انعامات سے نوازا۔
ڈی ڈی سی امیت کمار،ایڈیشنل کلکٹر ڈاکٹر گگن،صدر ایس ڈی او ارون کمار سنگھ،ڈی سی ایل آر پشپیش کمار،اے ایس ڈی ایم ارشی شاہین،ڈی پی او سمگر شکشا دھننجے پاسوان نے ضلع سطحی یوتھ فیسٹیول کا شمع روشن کر باقاعدہ افتتاح کیا۔واضح رہے کہ حکومت ہر سال ریاست کے نوجوانوں کو فن اور ثقافت کے میدان میں حوصلہ افزائی کے لیے یوتھ فیسٹیول کا انعقاد کرتی ہے ۔اسی کڑی میں یہ پروگرام ضلعی سطح پر منعقد کیا جاتا ہے ۔فنکاروں نے گروپ سانگ،گروپ فوک ڈانس،ون ایکٹ پلے ،کلاسیکل رقص،کلاسیکل گلوکاری، ہارمونیم بجانا، تقریر،مختصر ڈرامہ وغیرہ کی صنفوں میں سولو اور گروپ پریزنٹیشن کے ذریعے اپنے فن کا مظاہرہ کر ناظرین کو خوب محظوظ کیا۔اس سے قبل مختلف شعبوں کے لیے 15 سے 35 سال کی عمر کے خواہشمند شرکائ سے درخواستیں طلب کی گئی تھیں۔
جنہیں اپنی صلاحیتوں کو دکھانے کا موقع ملا۔گروپ سنگنگ میں 10 فنکاروں نے ساتھیوں سمیتحصہ لیا اور سامعین کو مسحور کرنے کی کوشش کی۔
گروپ فوک ڈانس میں زیادہ سے زیادہ 20 فنکاروں نے اپنی پیشکش سے سامعین کو مسحور کرنے کی کوشش کی۔جیوری کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی کوشش کی۔مقابلے میں فاتح آرٹسٹ ریاستی سطح کے مقابلہ میں حصہ لینے جائیں گے ۔
ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close