اپنا دیشتازہ ترین خبریں

راجیہ سبھا کے سابق رکن پارلیمنٹ چودھری منور سلیم کا انتقال

مدھیہ پردیش کے ودیشا کے باشندے اور اتر پردیش سے سابق راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ چودھری منور سلیم کا آج یہاں انتقال ہو گیا۔ وہ راجیہ سبھا میں سماج وادی پارٹی سے ممبر پارلیمنٹ تھے۔ ان کے انتقال کی خبر کے بعد ودیشا میں غم کی لہر دوڑ گئی۔

خاندانی ذرائع نے بتایا کہ 66 سالہ چودھری منور سلیم کے پسماندگان میں دو بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں، سماجوادي پارٹی کو ودیشا میں مضبوط کرنے میں ان کا کافی تعاون رہا۔ انہوں نے ودیشا لوک سبھا حلقہ سے دو بار اور ودیشا کے سروج اسمبلی حلقہ سے بھی ایک بار الیکشن لڑا تھا۔ چودھری منور سلیم سماج وادی پارٹی سے وابستہ رگھو ٹھاکر اور جارج فرنانڈیز سمیت دیگر لیڈروں کے بھی بہت قریبی تھے۔ آج دوپہر ودیشا ضلع ہیڈکوارٹر میں واقع اپنی رہائش گاہ پر کھانا کھا رہے تھے کہ اچانک ان کی طبیعت بگڑ گئي، لواحقین انہیں ایک پرائیویٹ اسپتال لے کر گئے جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ وہ طویل عرصے سے بیمار تھے اور گردے، جگر سمیت دیگر بیماریوں کا علاج چل رہا تھا۔

خاندان کے ذرائع کے مطابق منور سلیم کو کل ہی سپرد خاک کیا جائے گا۔ جنازہ میں ان کے قریبی اعظم خاں اور سماج وادی پارٹی کے قومی لیڈروں کے بھی شامل ہونے کا امکان ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close