اپنا دیشتازہ ترین خبریں

راجیو گاندھی قتل معاملہ: نلنی کو نہیں ملی پیرول میں توسیع کی منظوری

مدراس ہائی کورٹ نے آج سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کے قتل کیس کے 7خاطیوں جنہیں عمر قید کی سزا دی گئی ہے‘ میں سے ایک نلنی کومنظورہ پیرول میں توسیع کرنے سے انکار کردیا۔

جسٹس ایم ایم سندریش اور جسٹس آرایم ٹی ٹیکا رمن پر مشتمل بنچ نے پیرول میں توسیع کرنے سے انکار کردیا۔ نلنی نے اس کی دختر کی شادی کے انتظامات کے لئے پیرول میں 15 اکتوبر تک توسیع دینے کی عرضی کی تھی۔ نلنی کو قبل ازیں 25 جولائی کو ایک مہینہ کے پیرول منظور کیا گیا تھا اور جس میں 22 اگست کو 3 ہفتوں کی توسیع کی گئی۔ چوںکہ پیرول کی توسیع شدہ مدت 19 ستمبر کو ختم ہو رہی ہے اسی لئے نلنی نے اس میں 15 اکتوبر تک توسیع کے لئے عرضی پیش کی تھی۔ اس کی عرضی کو نامنظور کرتے ہوئے بنچ نے کہا کہ ہم پہلے ہی مناسب عرضی منظور کرچکے ہیں اوراس میں مزید توسیع نہیں کی جا سکتی۔

بنچ کی تجویز پر نلنی کے وکیل ایم رادھا کرشنن نے عرضی سے دستبرداری اختیار کرلی جس کے بعد اسے دستبردار کردہ کی حیثیت سے مسترد کر دیا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close