اترپردیش

راجیو گاندھی آئسولیشن سنٹر میں تبدیل ہوا حکیم مہتاب الدین ہاشمی کالج آف لاء

کسی بھی ہنگامی صورت حال سے مقابلہ کے لئے ضلع انتظامیہ کی بروقت تیاری، ڈاکٹر ہاشمی کی چہار سو پزیرائی

امروہہ، (سالار غازی)
کورونہ وائرس سے جاری جنگ میں کسی بھی ہنگامی حالات سے مقابلہ کرنے کے لئے اتر پردیش حکومت کی منظوری کے بعد حکیم مہتاب الدین ہاشمی کالج آف لاء کو آئسولیشن سنٹر میں تبدیل کر دیا گیا ہے حکومتی منظوری کے بعد یہاں ہنگامی حالات سے مقابلہ کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گیی ہیں.

قابل ذکر ہے کہ سرکردہ سماجی کارکن چیرمین ہاشمی ایجوکیشنل گروپ صوبائی سکریٹری جمعیت علماء ہند اور رکن پی سی سی ڈاکٹر سراج الدین ہاشمی کی تجویز پر حکومت اتر پردیش نے حکیم مہتاب الدین ہاشمی کالج آف لاء کو تحصیل امروہہ کا واحد آئسولیشن سنٹر بنایا ہے چیرمین ہاشمی ایجوکیشنل گروپ ڈاکٹر سراج الدین ہاشمی کی تجویز پر اس آئسولیشن سنٹر کا نام راجیو گاندھی آئسولیشن سنٹر رکھا گیا ہے.

عالمی سطح پر اپنی جڑیں مضبوط کرنے والے وبائی مہلک مرض کورونہ وائرس کے ہندوستان میں بڑھتے اثرات کے ساتھ ہی امروہہ ضلع انتظامیہ کسی بھی ہنگامی حالات کے لئے مستعد ہے اسی نسبت سے انتظامیہ کسی بھی ہنگامی حالات کے بعد پیدا ہونے والی تمام صورت حال سے نمٹنے کے لئے پہلے سے ہی اپنی تیاری کو حتمی شکل دے رہا ہے انتظامی افسران کی نگرانی میں حکیم مہتاب الدین ہاشمی کالج آف لاء میں مشکوک مریضوں کے آئسولیشن کے مکمل انتظامات کر لئے گیے ہیں وہیں چیرمین ہاشمی ایجوکیشنل گروپ ڈاکٹر سراج الدین ہاشمی کے ذریعے ہاشمی ایجوکیشنل گروپ کے اداروں کو آئسولیش سنٹر کے لئے تجویز کئے جانے کی حلقہ میں چہار سو پزیرائی ہو رہی سوشل میڈیا پر بھی اس خبر کے بعد لوگوں نے اس قدم کا خیر مقدم کیا اور ڈاکٹر ہاشمی و ہاشمی ایجوکیشنل گروپ کو دعاؤں سے نوازا ہے.

جامع مسجد پہنچے ضلع انتظامیہ افسران، مفتی عفان منصور پوری و دیگر مدرسہ ذمہ داران سے اہم نکات پر تبادلہ خیال
وبائی مہلک مرض کورونہ وائرس پر تازہ صورت حال کی بابت تبادلہ خیال کی نسبت سے ایس ڈی ایم صدر امروہہ وویک یادو سی او امروہہ اور شہر کوتوال امروہہ نے جامع مسجد امروہہ پہنچ صدر مدرس مدرسہ جامعیہ اسلامیہ عربیہ جامع مسجد امروہہ مفتی سید محمد عفان منصور پوری رکن مجلس شوریٰ مدرسہ هذا صوبائی سکریٹری جمعیت علماء ہند سرکردہ سماجی کارکن ڈاکٹر سراج الدین ہاشمی نائب مہتمم مدرسہ ھذا مفتی حمزہ اور دیگر ذمہ داران سے تبادلہ خیال کیا خشعاعیں ماحول میں ہوئی اس گفتگو کے دوران انتظامی افسران و مدرسہ ذمہ داران کے بیچ تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا اس دوران انتظامیہ کی جانب سے مدرسہ ذمہ داران کو کئی ضروری نکات سے روشناس کرایا ساتھ مدرسہ انتظامیہ کی جانب سے ضروری مسائل کی طرف انتظامیہ کی توجہ مرکوز کرائی گیئ زیرنظر تصویر میں مہمان خانہ جامع مسجد امروہہ میں تبادلہ خیال کرتے انتظامی افسران و مفتی سید محمد عفان منصور پوری و مدرسہ جامعیہ اسلامیہ ذمہ داران….

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close