اپنا دیشتازہ ترین خبریں

راجیو کمار کی تلاش میں سی بی آئی کی خصوصی ٹیم پہنچی کلکتہ

کلکتہ ہائی کورٹ کے ذریعہ گرفتاری پر روک ختم کیے جانے کے بعد سے طویل چھٹی پر جانے والے آئی پی ایس آفیسر وسابق کلکتہ پولس کمشنر راجیو کمار اب تک سی بی آئی کے ہاتھ نہیں لگے ہیں اور نہ ہی وہ سی بی آئی کے سمن کا جواب دے رہیں۔ جس کے بعد راجیو کمار کو تلاش کرنے کیلئے سی بی آئی کی خصوصی ٹیم جسے کل ہی تشکیل دیا گیا ہے وہ کلکتہ پہنچ گئی ہے۔

سی بی آئی کے ذرائع کے مطابق راجیو کمار کے ٹھکانے پر چھاپہ مارنے سے قبل سی بی آئی کے افسران سی جی او کمپلیکس میں اعلیٰ سطحی میٹنگ کی گئی اس کے بعد تین کاروں کے ذریعہ یہ خصوصی ٹیم راجیو کمار کو گرفتار کرنے کیلئے روانہ ہوگئی ہے۔ اسپیشل ٹیم کو یقین ہے کہ راجیو کمار کلکتہ میں ہی روپوش ہیں۔ راجیو کمار کے گھر بھی سی بی آئی کی ٹیم گئی ہوئی ہے اور بڑی تعداد میں پولس اہلکار ان کی رہائش گاہ کے باہر تعینات ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کلکتہ ہائی کورٹ نے آئی پی ایس آفیسر وسابق کلکتہ پولس کمشنر راجیو کمار کی گرفتاری پر روک کو ختم کرتے ہوئے کہا تھاکہ اگر سی بی آئی ضرورت محسوس کرے گی تو راجیو کمار کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کرسکتی ہے۔ جج نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ اگر جانچ ایجنسی قانون کے دائرے میں رہ کر کام کرتی ہے تو عدالت کام میں مداخلت نہیں کرے گی۔

بتا دیں کہ سی بی آئی نے راجیو کمار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سی بی آئی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت دی تھی مگر وہ حاضر نہیں ہوسکے۔ ایسا بتایا جا رہا ہے کہ کہیں روپوش ہو گئے ہیں. جس کے بعد سی بی آئی کی خصوصی ٹیم متعدد مقامات پر چھاپہ مار کر ان کی تلاش کرے گی۔ اس بارے میں مغربی بنگال جی ڈی پی نے سی بی آئی کو خط لکھتے ہوئے کہا تھاکہ راجیو کمار ایک مہینے کی طویل چھٹی پر ہیں۔ لیکن اس درمیان کہاں ہے اس سے متعلق ریاستی انتظامیہ کے پاس کوئی اطلاعات نہیں ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close