اپنا دیشتازہ ترین خبریں

راجیو کمار کیس کی سماعت سے اب جسٹس راؤ نے بھی کیا خود کو الگ

سپریم کورٹ کے جج ایل ناگیشور راؤ نے کولکتہ پولیس کمشنر راجیو کمار کے خلاف دائر توہین عدالت کیس کی سماعت سے بدھ کو خود کو الگ کر لیا۔ متعلقہ معاملہ چیف جسٹس رنجن گوگوئی، جسٹس راؤ اور جسٹس سنجیو کھنہ کے سامنے درج تھا، لیکن جسٹس راؤ نے سماعت سے خود کو الگ کر لیا۔

جسٹس راؤ نے کہا کہ وہ ایک معاملہ میں ریاستی حکومت کی جانب سے وکیل کے طور پر پیش ہوئے تھے، اس لئے وہ اس معاملہ کی سماعت سے خود کو الگ کرتے ہیں۔ اس کے بعد جسٹس گوگوئی نے کہا کہ معاملہ کی سماعت کے لئے اب ایک نئی بنچ قائم ہو گی جس میں جسٹس راؤ نہیں ہوں گے۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے اگلی سماعت کے لئے 27 فروری کی تاریخ مقرر کردی۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close