اترپردیشتازہ ترین خبریں

راجپكشے کی وارانسی آمد، وشوناتھ اور بودھ منادر کے درشن

سری لنکا کے وزیر اعظم مهند راجپكشے اتوار کو اتر پردیش کے قدیم مذہبی شہر وارانسی پہنچے اور سب سے پہلے وشوناتھ مندر جاکر پوجا ارچنا کی۔

سرکاری ذرائع نے بتایاکہ اس سے قبل مسٹر راجپكشے نئی دہلی سے ایئر انڈیا کے خصوصی طیارے سے اپنے شیڈول کے مطابق صبح تقریبا دس بجے بابت پور کے لال بہادر شاستری ہوائی اڈے پہنچے، جہاں ان کا گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ مسٹر راجپكشے کاشی وشوناتھ مندراور بھگوان بدھ کے پہلے پیغام کا مقام سارناتھ کے مول گندھ کٹی وہار میں بودھ مندر میں پوجا و درشن اور بودھ راہبوں سے آشیرواد حاصل کریں گے۔ وہ سارناتھ میں دھمیكھ استوپ سمیت دیگر آثار قدیمہ دیکھنے بھی جائیں گے۔ وزیر اعظم راجپكشے کے دورہ کے پیش نظر یہاں سیکورٹی کے چاق چوبند انتظامات کئے گئے ہیں۔

قابل غور ہے کہ مسٹر راجپكشے ہندوستان کے چار روزہ دورہ پر آئے ہوئے ہیں۔ قدیم مذہبی شہر وارانسی میں پوجا ارچنا کے بعد پیر کو وہ درشن و پوجا کے لئے بدھ کے ’مقام عرفان‘ بودھ گیا ہوتے ہوئے تروپتی جائیں گے۔ اگلے دن منگل کو بھگوان وینکٹیشور میں صبح کے درشن کے بعد وہ وطن کیلئے روانہ جائیں گے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close