تازہ ترین خبریںدلی نامہ

راجندر پال گوتم نے کئے معزوروں کو سرٹیفکٹ تقسیم

محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے معزوروں کیلئے لوک نائک اسپتال میں جاری دو روزہ کیمپ اختتام پذیر

نئی دہلی (انور حسین جعفری)
معزور افراد کو اسناد دلانے کی سہولت کیلئے دہلی حکومت کے محکمہ سماجی بہبود اور لوک نائک اسپتال کی جانب سے پیوپلس آن فاؤنڈیشن، کوائنس کلب آف نئی دہلی اورشوکت علی ہاشمی میموریل ٹرسٹ کے اشتراک سے مین او پی ڈی لوک نائک اسپتال میں منعقدہ دو روزہ معزوروں کے کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں بڑی تعداد میں معذور مردو خواتین اور بچوں کو میڈیکل سر ٹیفکٹ، آلات، ریلوے پاس، ڈی ٹی سی پاس اور دیگر سہولیات مہیا کرائی گئیں۔ تقریب کا آغاز ایک نکڑناٹک سے کیا گیا اور اختتام تقسیم سر ٹیفکٹ سے ہوا۔

کیمپ میں دہلی حکومت کے سماجی فلاح و بہبود کے وزیررا جندر پال گو تم نے بطور خاص شرکت کر کے معزوروں کو اسناد تقسیم کیں۔وزیر موصوف نے اس موقع پر کہا کہ دہلی کی کی کجریوال حکومت پو ری ایمانداری اور دیا نتداری کے ساتھ دہلی کی عوام کو ہر سہولت فراہم کر نے میں مصروف عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد لوگوں کو ضروریات زندگی کے ہر شعبے میں سہولیات مہیا کرا نا ہے۔ دہلی کی حکومت عوامی مفاد کیلئے مسلسل کام کررہی ہے اور کرتی رہے گی۔

کیمپ میں پر سنالٹی ڈولپمینٹ،فائننس،روزگار شروع کر نے کیلئے لون اور نزدیکی اسکولوں میں داخلے جیسی معلومات بھی مہیا کرائی گئیں۔کیمپ میں کل 218لوگوں نے شر کت کی جن میں سے 23معذوروں کو میڈیکل سر ٹیفکٹ27 معذوروں کو ریلوے اور ڈی ٹی سی پاس دیئے گئے۔ اس کے علاوہ 53لوگوں کو ایک دو روز بعد بلایا گیا ہے۔ جبکہ دیگر معزوروں کو روز مرہ کی زندگی میں استعمال ہونے والے آلات، وہیل چیئر، بیسا کھی، گلے پر باندھا جانے والا پٹہ وغیرہ تقسیم کئے گئے۔ اس دوروزہ کیمپ میں پیوپلس آن فاؤنڈیشن کی جر نل سیکرٹری شاہین حسین،کوائنس کلب کی جرنل سیکرٹری سویتا شاہی،شوکت علی ہا شمی میموریل ٹرسٹ کے جرنل سیکرٹری آصف خان، ناصر خان، فخر الدین، ریاض الدین اور محمد راشد سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شر کت کی۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close