اپنا دیشتازہ ترین خبریں

راجستھان: وسندھرا کے خلاف کانگریس نے جسونت سنگھ کے بیٹےکو اتارا

کانگریس نے راجستھان اسمبلی انتخابات کے لئے 32امیدواروں کی دوسری فہرست آج جاری کردی جس میں وزیراعلی وسندھرا راجے کے خلاف حال ہی میں بھارتیہ جنتا پارٹی چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہوئے مانویندر سنگھ کو امیدوار اعلان کیا گیا ہے۔

کانگریس کے جنرل سکریٹری مکل واسنک نے یہاں یہ فہرست جاری کی۔ پارٹی نے راجستھان کے لئے پہلی فہرست پندرہ نومبر کو جاری کی تھی جس میں 152امیدوار وں کااعلان کیا گیا تھا۔ راجستھان میں سات دسمبر کو پولنگ ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 11دسمبر کو ہوگی۔

مانویندر سنگھ نے دوسری لسٹ جاری ہونے کے بعد وسندھرا کے خلاف ان کے نام کا اعلان کئے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’کانگریس صدر راہل گاندھی اور پارٹی نے مجھ پر جو بھروسہ کیا ہے اس کے لیے شکریہ۔‘‘

جانکاری کے لئے بتا دیں کہ مانویندر سنگھ چودہویں لوک سبھا میں سال 2004 سے لے کر سال 2009 کے درمیان باڑمیر-جیسلمیر سے رکن پارلیمنٹ بھی رہ چکے ہیں۔ وہ سال 2013 میں بی جے پی کے ٹکٹ پر راجستھان کے شیو اسمبلی حلقہ سے پہلی بار رکن اسمبلی منتخب ہوئے، لیکن سال 2014 میں اپنے والد کے پارلیمانی حلقہ میں بی جے پی امیدوار کے خلاف تشہیر کرنے کے سبب انھیں پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔ جس کے بعد 17 اکتوبر 2018 کو وہ کانگریس میں شامل ہو گئے تھے۔ اب انہیں وسندھرا کے خلاف کانگریس نے اتار ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close