تازہ ترین خبریںدلی این سی آر

راجستھان: وزیر تعلیم کا اعلان، اردو کے اساتذہ کی تقرری اردو کی پڑھائی والے مقامات پر ہی ہوگی

راجستھان کے وزیر تعلیم گووند سنگھ ڈوٹاسرا نے افسران کو ہدایات دی ہیں کہ نئے تعلیم سیشن میں اردو اساتذہ کی تقرری ایسے اسکولوں میں ہی کی جائے جہاں اردو موضوع کے طالب علم ہیں۔

مسٹر ڈوٹاسرا نے آج بتایا کہ سابقہ حکومت کے وقت بہت سے اردو اساتذہ کو ایسے اسکولوں میں تعینات کردیا گیا جہاں اردو طلبہ کی نامزدگی صفر تھی۔ اس پر ریاستی حکومت نے اردو موضوع کے طلبہ و طالبات کے داخلے کے اعداد و شمار حاصل کرکے تبدیلی کی پہل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے اردو موضوع کے طلبہ و طالبات کے ساتھ امتیازی سلوک کرتے ہوئے اردو اساتذہ کی غلط تقرری کردی تھی ۔ اردو زبان کے استاد اب اردو پڑھائی والے اسکولوں میں ہی مقرر ہوں گے۔ اس سے طلباء کو اردو اساتذہ کا فائدہ ملے گا۔

مسٹر ڈوٹاسرا کی ہدایت پر جمعہ سے ہی مربوط شالہ پورٹل پر الگ سے ‘ اسٹاف كورنر’ کی شروعات ہوئی ہے۔ انہوں نے کچھ دن پہلے ہی اس سلسلے میں اعلان کرکے ہدایات دیئے تھے کہ اساتذہ اور اہلکاروں کے مسائل کو آن لائن حل کیا جائے، تاکہ انہیں غیر ضروری طور پر ملازمت سے متعلق اپنے کام کاج کے لئے حکام اور دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑے۔

انہوں نے بتایا کہ پورٹل کے ذریعے اساتذہ کو یہ بھی پتہ لگ سکے گا کہ ان کی شکایت فی الحال ‘اسٹاف کورنر ‘ میں کس سطح پر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تبادلے اور سروس ریکارڈ سمیت دیگر اطلاعات بھی اس پورٹل پر ملیں گی۔ اس کے لئے استاد خود لاگ ان آئی ڈی بھی بنا سکتے ہیں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close