تازہ ترین خبریںدلی این سی آر

راجستھان: وجے دشمی کے جلوس پر پتھراؤ، غیر معینہ مدت کیلئے کرفیو نافذ

راجستھان میں ضلع ٹونک کے مالپورہ میں راون دہن کے وقت نکالی گئی رام بارات پر پتھراؤ کئے جانے سے کشیدگی پیدا ہونے کے بعد بدھ کی صبح پانچ بجے سے غیر معینہ مدت تک کیلئے کرفیو لگا دیا گیا ہے۔

ضلع ٹونک کے کلکٹر کے کے شرما نے کرفیو کے احکامات جاری کرتے ہوئے انٹرنیٹ خدمات پر بھی 10 اکتوبر تک روک لگا دی ہے۔ مال پورہ میں کل راون دہن کے وقت نکالی گئی رام بارات پر ایک فرقہ کے لوگوں نے پتھراؤ کیا، وہ لوگ راون کا پتلا جلانے نہیں دے رہے تھے۔ اس کے بعد دونوں اطراف میں شدید جھڑپ کے بعد پتھراؤ کا واقعہ ہوا۔

پولیس نے مظاہرین کو كھدیڑ كر حالات کو کنٹرول کیا۔ واقعہ کے بعد علاقے میں بڑی تعداد میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ بعد میں انتظامیہ کی نگرانی میں آج صبح چار بجے راون کا پتلا جلایا گیا اور اس دوران افراتفری مچی رہی۔ دریں اثنا، ممبر اسمبلی کنہیا لال کی قیادت میں تھانے پر دھرنا دیا گیا۔ واقعہ کے بعد کچھ لوگوں نے پرانے فسادات کی تصویریں وهاٹس ایپ پر تقسیم کرکے کشیدگی کو بڑھانے کی کوشش کی۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close