اپنا دیشتازہ ترین خبریں

راجستھان میں ووٹ بینک بن کر رہ گئے ہیں مسلم رائے دہندگان

راجستھان میں لوک سبھا کے انتخابات میں بی جے پی مخالف تمام پارٹیاں مسلم ووٹروں کو لبھانے کی کوشش کر رہی ہیں، لیکن اقتدار میں شرکت کے سوال پر وہ اپنا دامن بچا لے جاتی ہیں۔

راجستھان میں تقریباً آٹھ فیصد مسلم ووٹرز ہیں. راجستھان میں لوک سبھا انتخابات کی تاریخ پر نظر ڈالیں تو مسلمان ووٹروں کی مدد سے کئی ممبران پارلیمنٹ منتخب کئے گئے، لیکن مسلم ممبران پارلیمنٹ کی بحث کی جائے تو مسلم فرقہ سے راجستھان میں اب تک کے لوک سبھا کے انتخابی تاریخ میں صرف ایک امیدوار جھنجھنوں سے( کیپٹن ایوب خان) لوک سبھا الیکشن جیت پائے ہیں. کیپٹن ایوب خان جھنجھنوں سے کانگریس کے ٹکٹ پر چار بار لوک سبھا کا الیکشن لڑ چکے ہیں. وہ 1984 اور 1991 میں لوک سبھا کا الیکشن جیتنے میں کامیاب رہے، جبکہ 1989 اور 1996 میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا. وہ 1995-1996 میں پی وی نرسمہا راؤ کی حکومت میں زراعت کے ریاستی درجہ کے وزیر بھی رہے تھے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close