Khabar Mantra
صحت و تندرستی

کینسر کی علامات ہونے پر ہوشیار رہنا ضروری: ڈاکٹر کریمی

مدرسہ اسلامیہ شکر پور بھرواڑہ میں کینسر بیداری کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کی جانچ کر دی گئیں مفت دوائیاں

جالے ۔ سنگھواڑہ بلاک حلقہ کے شکر پور بھرواڑہ واقع مدرسہ اسلامیہ کے احاطے میں یوم کینسر کے موقع پر مفت چیک اپ میڈیکل کیمپ میں سیکڑوں مریضوں میں اودیات تقسیم کی گئی۔
اسلامیہ ہوسپیٹل اینڈ کینسر ریسرچ سنٹر دربھنگہ کے زیرِ اہتمام منعقدہ پروگرام میں ڈاکٹراحمد مامون کریمی نے کہا کہ آج کے جدید اور ٹیکنالوجی کے دور میں کینسر کے مرض کے بارے میں عام لوگوں میں بیداری آئی ہے اس کے لیے ضروری ہے کہ شعوری طرز زندگی میں تبدیلی کے ساتھ سگریٹ نوشی کو روکا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں کیمپ کے ذریعے عام لوگوں کو سنگین بیماری سے بچاؤ کو لے کر آگاہ کرنا اس تنظیم کی اولین ترجیح ہے اور اس طرح کیمپ لگا کر دیہی علاقوں میں معاشی طور پر کمزور بے سہارا لوگوں کو مناسب علاج اور اور جانچ کے بعد مفت ادویات فراہم کیا جاتا ہے ۔وہیں ڈاکٹر احمد مسرور کریمی نے کہا کہ انسان کی زندگی انمول ہے اور ہر انسان چاہتا ہے کہ ہماری زندگی خوبصورت اور صحت مند ہو۔
انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں کے کینسر کے مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کر کے کینسر جیسے موذی مرض سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ جبکہ گائناکالوجسٹ ڈاکٹر آشیہ عمر نے کہا کہ دیہی علاقوں میں اکثر خاتون اپنی مرض کے تئیں لاپرواہ رہتی ہیں جسکا انجام یہ ہوتا ہے کہ وہ مرض بڑھ کر امراض کی شکل لے لیتا ہے ۔ مشہور ڈاکٹر تابندہ ہیشما نے کہا کہ ہم ڈاکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ ہم سب کو انسانی حساسیت کو سمجھنے اور اس کی تشخیص کرنے کی کوشش کرنی چاہیے ۔ڈاکٹر اقرا پروین نے کہا کہ بے سہارا مریض کی مدد کرنا انسانی فریضہ ہے علاج کے بعد تندرست ہونے پر ویسے لوگوں کی دل سے دعا لیکر مستقبل میں اور بھی آگے بڑھ کر خدمت خلق کر سکتے ہیں۔ کانگریس ضلع سکریٹری ڈاکٹر قمر عالم نے آنے والوں مہمانوں کا استقبال کیا ۔موقع پر ناظم مدرسہ اسلامیہ شکر پور بھرواڑہ قاری شبیر ،مولانا صفی الرحمن، مولانا دبیر قاسمی، مولانا سہیل قاسمی، مولانا سعید قاسمی، احمد رضا، سابق مکھیا احمد علی تمنّے ، الحاج محمد علی عرف لڈو بابو، محمد عرفان، اظہار احمد مُنا، نوشاد خان، نسیم خان و دیگر افراد

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close