اپنا دیشتازہ ترین خبریں

راجستھان: شہیدوں کو دی جانے والی امدادی رقم 25 لاکھ سے بڑھا کر 50 لاکھ روپے کردی گئی

راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے جمعہ کی دیر شب یہ اعلان کیا کہ جنگ یا دیگر مہم کے دوران شہید ہونے والے فوجیوں کے اہل خانہ کو دی جانے والی امدادی رقم 25 لاکھ سے بڑھا کر 50 لاکھ روپے تک کر دی ہے۔

وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے پلوامہ دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے یہ اعلان بھی کیا کہ اب شہیدوں کی فیملی کو کل 50 لاکھ روپے نقد یا پھر 25 لاکھ روپے نقد کے ساتھ اندرا گاندھی نہر پروجیکٹ سیکٹر میں 25 بیگھا اراضی یا پھر 25 لاکھ روپے نقد کے ساتھ ’راجستھان آواسان منڈل‘ میں ایک رہائش گاہ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا ان متبادل میں سے ایک کا انتخاب کرنے کا حق شہید کے اہل خانہ کو ہوگا۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close