اپنا دیشتازہ ترین خبریں

راجستھان: سینٹرل جیل میں قیدیوں کے جھگڑے میں پاکستانی قیدی کی موت

راجستھان کے سینٹرل جیل جےپور میں آج قیدیوں کے جھگڑے میں ایک پاکستانی قیدی کی موت ہو گئی۔

جیل کے انسپیکٹر جنرل روپیندر سنگھ نے بتایا کہ دوپہر کو تقریباً ایک بجے ٹی وی دیکھتے وقت مقامی قیدیوں سے آواز بڑھانے کے سلسلے میں پاکستانی قیدی شکراللہ کا جھگڑا ہو گیا۔ پاکستانی قیدی کے سر میں پتھر لگنے سے شدید چوٹ آ گئی اور موقع پر ہی اس کی موت ہو گئی۔

اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ افسران، خفیہ افسران اور دیگر موقع پر پہنچے اور جائے واردات کی تحقیقات شروع کر دی۔ ابتدائی تفتیش میں چار قیدیوں کے نام سامنے آئے ہیں۔ یہ پتہ نہیں چل سکا کہ پتھر کس نے مارا اور کہاں سے آیا۔ پاکستانی قیدیوں سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

مسٹر سنگھ نے بتایا کہ شکر اللہ پاکستان کے سیالکوٹ کا باشندہ تھا۔ اسے دہشت گردوں کو مالی امداد مہیا کرانے کے الزام میں 2010 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ 2017 میں اسے عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close