اپنا دیشتازہ ترین خبریں

راجستھان: ایس ایم ایس اسپتال میں لگی آگ، خاتون مریض کی موت

راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے سوائی مان سنگھ اسپتال میں آج علی الصبح اچانک آگ لگ گئی۔ جس سے اسپتال میں افرا تفری مچ گئی اور دم گھٹنے سے ایک خاتون مریض کی موت ہو گئی۔

موصول اطلاعات کے مطابق اسپتال میں صبح الصبح تقریبا سوا تین بجے لگی آگ نے دوا کی دکان لائف لائن سٹور کو اپنی گرفت میں لے لیا اور اسپتال میں دھواں پھیل گیا۔ اس اسپتال میں افرا تفری مچ گئی۔ اس دوران کرولی سے تعلق رکھنے والی باڈا دیوی کی دوسرے وارڈ میں شفٹ کرتے وقت طبیعت بگڑ گئی اور اس نے دم توڑ دیا۔ نزدیک ہی آئی سی یو وارڈ میں داخل پچاس سے زائد مریضوں کو دیگر وارڈ میں شفٹ کیا گیا۔ اس دوران مریضوں اور تیمار داروں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

فائر بریگیڈ افسر جگدیش پھلواری کے مطابق صبح تقریبا سوا تین بجے ایس ایم ایس اسپتال میں آگ لگنے کی اطلاع ملنے پر شہر کے مختلف فائر بریگیڈ مراکز سے بارہ د فائر بریگیڈ کو جائے واردات پر بھیجا گیا۔ اسپتال کے احاطے میں آگ کی وجہ سے کافی دھواں بھر گیا، لیکن کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close