تازہ ترین خبریںدلی نامہ

راجدھانی میں 658 خواجہ سرا بھی کریں گے حق رائے دہی کا استعمال

نئی دہلی (انور حسین جعفری)
عام انتخابات میں راجدھانی دہلی میں لاکھوں مرد اور خواتین کے ساتھ خواجہ سرا بھی حکومت سازی اور اپنا نمائندہ منتخب کرنے کےلئے ووٹ کریں گے۔ جن کو مرد اور خواتین رائے دہندگان کے علاوہ ’تھرڈ جینڈر‘ کے طور پر رکھا گیا ہے۔ دہلی میں سات لوک سبھا علاقوں میں لاکھوں مرد وخواتین ووٹر ہیں انہیں کے ساتھ دہلی الیکشن کمیشن کے مطابق 658 تھرڈ جینڈر ووٹر بھی ہیں جو اپنے حق رائے دہی کا استعمال عام انتخابات میں کریں گے۔

دہلی الیکشن کمیشن کی جانب سے 24 مارچ 2019 تک دہلی کی ساتوں لوک سبھا سیٹوں کے ووٹروں کے اعداد شمار کے مطابق کل 1,40,25,415 ووٹر ہیں۔ ان میں 77,23,773 مرد ووٹر ہیں اور 63,00,984 خواتین ووٹر ہیں اور بیرون ملک میں مقیم 40 ووٹر ہیں۔ جبکہ دہلی بھر میں 658 تھرڈ جینڈر ووٹر ہیں۔ وہیں 1,91,077 ووٹر 18سے 19سال کے درمیان کے ہیں۔ جو 18سال کی عمر میں داخل ہو رہے ہیں وہ 83,354 ہیں۔

دہلی الیکشن کمیشن کی جانب سے رائے دہندگان کے اعداد و شمار کے مطابق دہلی کی سات لوک سبھا سیٹوں میں چاندنی چوک پارلیمانی حلقہ میں کل 15,32,016 ووٹر ہیں، ان میں مرد ووٹر 8,32 665،خواتین ووٹر 6,99,289 اور تھرڈ جینڈر ووٹر 72 ہیں۔ شمال مشرقی پارلیمانی حلقہ میں کل 22,47,486 ووٹر ہیں۔ ان میں مرد ووٹر 12,31,354 ہیں، خواتین ووٹر 10,16,041 ہیں، جبکہ تھرڈ جینڈر 91 ووٹر ہیں۔ مشرقی دہلی پارلیمانی حلقہ میں کل 19,95,966 ووٹر ہیں۔ ان میں11,07,116 مرد ووٹر ہیں اور 8,88,747 خواتین ووٹر ہیں جبکہ 103تھرڈ جینڈر ووٹر ہیں۔ نئی دہلی پارلیمانی حلقہ میں 15,82,085 ووٹر ہیں، ان میں 8,77,497 مرد ووٹر اور 7,04,550 خواتین ووٹر ہیں جبکہ 38 تھرڈ جینڈر ووٹر ہیں۔ شمال مغربی دہلی پارلیمانی حلقہ میں کل 23,43,122 ووٹر ہیں۔ ان میں مرد ووٹر 12,86,827 ہیں اور خواتین ووٹر 10,56,135 ہیں، وہیں 160 تھرڈ جینڈر ووٹر ہیں۔ مغربی دہلی پارلیمانی حلقہ میں کل ووٹروں کی تعداد 23,14,343 ہے، ان میں مرد ووٹر 12,49,518 ہیں اور 10,64,749 خواتین ووٹر ہیں جبکہ 76تھرڈ جینڈر ووٹر ہیں۔ جنوبی دہلی پارلیمانی حلقہ میں کل ووٹروں کی تعداد 20,10,397 ہے۔ ان میں مرد ووٹروں کی تعداد 11,38,796 ہے اور خواتین ووٹر 8,71,483 ہیں۔ یہاں تھرڈ جینڈر ووٹروں کی تعداد 118ہے۔

بتا دیں کہ دہلی میں جہاں شمال مغربی پارلیمانی حلقہ میں جہاں ووٹروں کی تعداد سب سے زیادہ ہے وہیں یہاں تھرڈ جینڈر رائے دہندگان کی تعداد بھی سب سے زیادہ 160ہے۔ وہیں خواتین رائے دہندگان میں مغربی دہلی میں سب سے زیادہ 10,64,749 خواتین کی تعداد ہے۔ جبکہ مرد اور تھرڈ جینڈر ووٹروں میں سب سے زیادہ تعداد شمال مغربی دہلی پارلیمانی حلقہ میں ہے۔ وہیں دہلی کی ساتوں سیٹوں پر رائے دہندگان کی سب سے کم تعداد چاندنی چوک پارلیمانی حلقہ میں 15,32,016 ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close