تازہ ترین خبریںدلی نامہ

راجدھانی میں سخت سردی، ہوا کی کوالٹی بھی خراب

راجدھانی دہلی میں آج صبح سخت سردی محسوس کی گئی اور کم ازکم درجہ حرارت 4 اعشاریہ 6 ڈگری سلسیئس درج کیا گیا جو سیزن کے اوسط درجہ حرارت سے تین ڈگری کم تھا۔

مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے مطابق یہاں ہوا کی کوالٹی بھی مسلسل تیسرے دن خراب رہی اور دن میں 12بجے ہوا کی کوالٹی کا اشاریہ 447 درج کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دن میں مطلع صاف رہا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22ڈگری کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔

صبح ساڑھے آٹھ ہوا میں نمی سطح 97فیصد درج کی گئی۔ راجدھانی میں اتوار کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 اعشاریہ 4 ڈگری درج کیا گیا تھا۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close