اترپردیشتازہ ترین خبریں

رائے بریلی کے دورے پر سونیا اور پرینکا، پارٹی کی مضبوطی کے لئے غور و خوض متوقع

یو پی اے چیئر پرسن سونیا گاندھی اپنی بیٹی و آل انڈیا کانگریس کمیٹی( اے آئی سی سی) کی جنر ل سکریٹری(مشرقی اترپردیش) پرینکا گاندھی کے ساتھ بدھ کی صبح رائے بریلی پہنچ گئیں۔

اپنے اس دورے کے دوران سونیا گاندھی ایک چھوٹی سے میٹنگ کر کے انہیں رائے بریلی سے دوبارہ منتخب کرنے کے لئے رائے دہندگان کا شکریہ ادا کریں گی وہیں دوسری جانب پرینکا گاندھی لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کے امیدواروں اور پروانچل کی 40 لوک سبھا سیٹوں کے ضلعی صدور کے ساتھ میٹنگ کریں گی۔ ذرائع کے مطابق کانگریس کے دونوں لیڈر چارٹیڈ فلائٹ کے ذریعہ بدھ کی صبح فرصت گنج ائیر پورٹ پر پہنچے اور میٹنگ کے لئے بھوئے مئو گیسٹ ہاوس فورا روانہ ہوگئے۔ائیر پورٹ پر پارٹی کے لیڈروں نے سونیا گاندھی کا شاندار استقبال کیا۔

ملحوظ رہے کہ پوروانچل کے لیڈروں کے ساتھ پرینکا کی میٹنگ مغربی اترپردیش کے لیڈروں کی میٹنگ کے ایک دن بعد ہورہی ہے ۔ اس سے قبل مغربی اترپردیش کے لیڈروں کی میٹنگ کل دہلی میں آل انڈیا جنرل سکریٹری جیوتی رادتیہ سندھیا کی قیادت میں ہوئی تھی۔جہاں پر ضلعی سطح کے لیڈروں نے سینئر لیڈروں پر پارٹی کے کارکنوں کو نظر انداز کرنے وہیں کچھ پر لوک سبھا کے ٹکٹ دینے کے لئے پیسے لینے کا بھی الزام لگایا تھا۔

ایک کانگریسی لیڈرجو پرینکا گاندھی کے ساتھ میٹنگ میں شرکت کرنے کے لئے یہاں آئے ہیں انہوں نے میڈیا نمائندوں کے لئے یہ واضح کیا کہ وہ اپنے لیڈر سے کھل کر بات کرنے کی کوشش کریں گے۔ اگر وہ ہمیں نہیں سنیں گی تو ہم ان کو سننے کے لئے وہاں نہیں بیٹھیں گے۔ ہم فورا ہی میٹنگ سے باہر آجائیں گے۔ وہیں دوسری جانب مغربی اترپردیش کے جنرل سکریٹری جیوتی رادتیہ سندھیا 14 جون کو لکھنؤ پہنچیں گے اور حال ہی میں ہوئے لوک سبھا انتخابات میں مغربی اترپردیش میں پارٹی کے امیدواروں کے ساتھ میٹنگ کریں گے ۔وہ ضلعی صدور، سابق اراکین پارلیمان، اراکین اسمبلی اور پارٹی کے دیگر ذمہ داروں سے پارٹی کے ریاستی ہیڈ کوارٹر پر ملاقات کریں گے ۔

قابل ذکر ہے کہ لوک سبھا انتخابات میں کانگریس نے ریاست کی چھوٹی۔چھوٹی پارٹیوں سے اتحاد کر کے 65 سیٹوں پر امیدوار اتارے تھے لیکن وہ ووٹروں کی توجہ اپنی جانب مائل کرنے میں ناکام رہی اور اس کا ووٹ شیئر 2014 کے مقابلے میں بھی کم ہوگیا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close