Khabar Mantra
اپنا دیشاترپردیشمسلم دنیا

طلباءکی بہتر تعلیمی زندگی کے لیے حل کرنے کی ضرورت

تعلیم میں مساوات کے بہترین طریقوں کی ترویج کی حکمت عملیوں پر کریں غور : طارق منصور

(پی این این)
علی گڑھ 23 دسمبر: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ایڈوانسڈ سنٹر فار ویمنس اسٹڈیز اور ویمنس کالج کے زیر اہتمام برٹش کونسل کے پروجیکٹ بعنوان ”ہندوستان میں اعلیٰ تعلیم میں صنفی مساوات کا فروغ” کے تحت صنفی حساسیت پر کئی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروجیکٹ میں ساوتری بائی پھولے یونیورسٹی، پونے اور برونیل یونیورسٹی، لندن کے ساتھ دیگر نو اعلیٰ تعلیمی ادارے شامل تھے ۔ پروفیسر روپ ریکھا ورما، پروفیسر سیدہ سیدین حمید، پروفیسر دیپتا بھوگ، ایڈوکیٹ سنچیتا این، سوہنی ہرشے، سینو سوگاتھن، نوپور جین اور بھاویہ گپتا ورک شاپ کے ریسورس پرسن تھے۔انتظامیہ کے عملے کے لیے ایک خصوصی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کہا کہ ورکشاپ کے شرکاءکیمپس میں صنفی مساوات سے متعلق مسائل پر غور کریں اور لوگوں کو حساس بنانے اور تعلیم میں مساوات کے بہترین طریقوں کی ترویج کی حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کریں۔ڈاکٹر سواتی دیاہادرائے (ساوتری بائی پھولے یونیورسٹی) نے ویمنس کالج کے اسٹاف کے لیے صنفی بیداری اور صنفی مساوات کے فروغ کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد کیا۔
جب کہ ”نِرنتر“ اور سنٹر فار ویمنس اسٹڈیز، ساوتری بائی پھولے یونیورسٹی کے محققین سینو سوگاتھن اور نوپور جین نے اعلیٰ تعلیم میں صنف اور مساوات کی تفہیم پر ایڈوانسڈ سینٹر آف ویمنس اسٹڈیز کے طلباءکے لئے ورکشاپ کا اہتمام کیا۔پروفیسر دیپتا بھوگ، شریک بانی، نِرنتر (نئی دہلی) نے ویمنس کالج میں اساتذہ کے لئے ”تعلیم میں صنف” کے موضوع پر ایک ورکشاپ منعقد کی۔ انھوں نے تعلیم میںرائج صنفی امتیازی سلوک اور تبدیلی لانے کے لیے عدم مساوات کے طریقوں کی نشاندہی پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔پروفیسر سیدہ سیدین حمید، بانی، مسلم ویمنس فورم، انڈیا نے کیمپس میں مخصوص صنفی مسائل کا ذکر کیا جنھیں کیمپس کے بہتر ماحول اور طلباءکی بہتر تعلیمی زندگی کے لیے حل کرنے کی ضرورت ہے۔معروف ماہر تعلیم ، سماجی کارکن اور ’ساجھی دنیا‘ کی بانی پروفیسر روپ ریکھا ورما نے پروفیسر دیپتا بھوگ، ڈاکٹر سواتی دیاہادرائے اور ایڈوکیٹ سنچیتا این (سپریم کورٹ آف انڈیا) کے ساتھ ایک مباحثہ کا انعقاد کیا جس میں اے ایم یو کیمپس میں خواتین کے مسائل پر بحث کی گئی۔پروفیسر رومانہ این صدیقی نے مہمانوں کا تعارف کرایا جبکہ پروفیسر نعیمہ خاتون، پرنسپل، ویمنس کالج اور پروفیسر عذرا موسوی، ڈائریکٹر، ایڈوانسڈ سنٹر فار ویمنس اسٹڈیز، اے ایم یو نے پروفیسر عمرانہ نسیم اور پروفیسر منیرہ ٹی کے ہمراہ ورکشاپ سیریز کی نگرانی کی۔پروفیسر نازیہ حسن اور ڈاکٹر شاداب بانو ورکشاپ کے کوآرڈینیٹر تھے۔

 

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close