اپنا دیشتازہ ترین خبریں

”دیکھتا ہوں مجھے کتنے دن تک نظر بند رکھیں گے“: چندرا بابو نائیڈو

اے پی کے سابق وزیراعلی این چندرابابونائیڈو نے چلو آتماکور پروگرام کی اپیل پر ان کے ساتھ ساتھ ان کی پارٹی کے لیڈروں کی نظر بندی پر برہمی ظاہر کی۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ صورتحال المیہ اور افسوسناک ہے۔ تاریخ میں کبھی بھی ان کو گھر پر نظر بند نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ اس پروگرام کے لئے اپنے مکانات سے نکلنے والوں کو وہیں گرفتار کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن منتقل کیا جارہا ہے۔ سابق وزیر اچن نائیڈو کو بھی گرفتار کرتے ہوئے ایک پولیس اسٹیشن سے دوسرے پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ آتما کور میں 120ایس سی خاندان کیمپس میں مقیم ہیں، وہاں پر ان کو غذا کی سہولت بھی فراہم نہیں کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے مکان میں کام کرنے والوں کو بھی ان کے گھر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ پولیس مرضی کے مطابق کام کر رہی ہے۔ تاریخ میں کبھی بھی ایسا نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ دیکھیں گے کہ ان کو کتنے دن گھر پر نظر بند رکھا جاتا ہے؟ انہوں نے کہاکہ 540 متاثرہ خاندانوں کے ان کے دیہاتوں کو واپسی تک ان کی جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ انسان کی زندگی جینے کا حق فراہم کرنا اور ان کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کا کام ہے۔

انہوں نے کہاکہ ان کے ارکان پارلیمنٹ، ارکان اسمبلی نہیں رکیں گے۔ چلو آتما کور پروگرام جاری رہے گا۔ اسی دوران چندرابابونائیڈو کی قیام گاہ کے قریب کشیدہ صورتحال دیکھی گئی۔ ان کو آتما کور جانے سے روکنے کے لئے باہر آنے سے روک دیا گیا تھا۔ پولیس نے گیٹ کو مقفل کردیا تھا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close