اپنا دیشتازہ ترین خبریں

دیویندر معاملہ: جانچ این آئی اے کو سونپنے پر راہل نے اٹھایا سوال

کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے دہشت گردوں سے ساٹھ گانٹھ کے الزام میں جموں و کشمیر پولیس سے معطل ڈی ایس پی دیویندر سنگھ کے معاملے کی جانچ قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) کو سونپے جانے پر شبہ کا اظہار کیا کہ یہ ملزم سے راز اگلوانے کے بجائے اسے خاموش کرنے کی کوشش ہے۔

مسٹر گاندھی نے آج اپنے ٹویٹ اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں کہا’’دہشت گر ڈی ایس پی دیویندر سنگھ کو خاموش کرنے کا سب سے اچھا طریقہ ہے کہ معاملے کی جانچ این آئی اے کو سوپنا۔ این آئی اے کے سربراہ ایک دیگر مودی-وائی کے (مودی) ہیں۔ جنہوں نے گجرات فساد اور ہیرین پانڈیا قتل معاملوں کی جانچ کی تھی۔ وائی کے کی نگرانی میں یہ معاملہ جیسے ختم ہوجائے گا۔ آگے انہوں نے ہیش ٹیگ کیا ہے- دہشت گرد یویندر کو کون خاموش کرنا چاہتا ہے؟

واضح رہے کہ دیویندر سنگھ کو 11جنوری کو حذب المجاہدین کے دو مطلوب دہشت گردوں کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔ میڈیا میں آئی خبروں کے مطابق حکومت نے اس معاملے کی جانچ این آئی اے کو سونپ دی ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close