اترپردیشتازہ ترین خبریں

دیوریا جیل مارپیٹ معاملہ: عتیق کا بریلی ضلع جیل ٹرانسفر، جانچ کمیٹی تشکیل

اترپردیش کے دیوریا ضلع میں 26 دسمبر کو کاروباری کے ساتھ مارپیٹ اور زبردستی اس سے سادے کاغذ پر دستخط کرانے کے معاملے میں ایک جانچ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

ڈسٹڑکٹ مجسٹریٹ امت کشور نے پیر کو یواین آئی کو بتایا کہ لکھنؤ کے ایک کاروباری موہت جیسوال نے الزام لگایا ہے کہ دیوریا ضلع جیل میں بند سابق رکن پارلیمان عتیق احمد کی ہدایت پر اس کے گرگوں نے اس کا لکھنؤ سے اغوا کرکے دیوریا ضلع جیل میں اس کے ساتھ مارپیٹ کر سادے کاغذوں پر اس سے دستخط کرائے ہیں۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے بتایا کہ اس معاملے کی اطلاع ملنے کے بعد اتوار کی دیر رات ضلع انتظامیہ نے ضلع جیل کا اچانک معائینہ کیا اس معاملے کی جانچ کے لئے ایس ڈی ایم راکیش کمار پٹیل کے قیادت میں چاررکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ ایس ڈی ایم اس معاملے کی جانچ کا آغاز بھی کردیا ہے۔

وہیں اس پورے معاملے کی نوٹس لیتے ہوئے پیر کو عتیق احمد کو رائے بریلی جیل بھیجے جانے کا حکم دیا گیا ہے۔ سرکاری ترجمان نے پیر کو بتایا کہ وزات داخلہ کے جوائنٹ سکریٹری سوریہ پرکاش سنگھ سنگر نے اڈیشنل ڈی جی پی(جیل) کو آج ایک خط لکھ کر عتیق احمد کو دیوریا جیل بھیجے جانے کی ہدایت دی ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close