تازہ ترین خبریںفلمی دنیا

دیا مرزا شوہر سے ہوئیں الگ، سوشل میڈیا پر علاحدگی کا اعلان

بالی وڈ کی معروف اداکارہ اور فلم ساز دیا مرزا اپنے شوہر ساحل سانگھا سے الگ ہو گئی ہیں اور میاں۔بیوی نے دوست بنے رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں نے یہ فیصلہ باہمی رضامندی سے کیا ہے۔

حال ہی میں دیا نے اندور میں ایک پروگرام میں تین طلاق قانون پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھاکہ ،‘تین طلاق پر بننے والا قانون مسرت بخش ہے۔ اس سے خواتین کو کافی راحت ملے گی۔ حکومت کا یہ قدم اچھا ہے۔ دیا نے اپنی پوسٹ میں کہا،‘ گیارہ سال تک ساتھ رہنے اور ہر چیزکو آپس میں بانٹنے کے بعد ہم نے اتفاق رائے سے علاحدہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم دوست بنے رہیں گے۔ ہم دوست رہ چکے ہیں اور آگے بھی اسی طرح ایک دوسرے کے ساتھ پیار اور عزت سے پیش آئیں گے۔ ہو سکتا ہے کہ ہماری زندگی ہمیں الگ الگ راستوں پر لے جائے لیکن ہمارے درمیان جو رشتے رہے ہیں ان کے لیے ہم ہمیشہ ایک دوسرے کے تئیں شکر گزار رہیں گے ’۔

دیا نے کہا،‘ ہم اپنے خاندان کے ارکان اور دوستوں کو مبارکباد دیتے ہیں جنہوں نے ہمیں پیار اور عزت دیا اور مسلسل حامی رہنے کے لیے میڈیا کے لوگوں کا ہم شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ہم آپ سبھی سے گزارش کرتے ہیں کہ آپ اس گھڑی میں ہمارے ذاتیات کا احترام کریں۔ اس مسئلے پر ہم مزید بیان نہیں دیں گے’۔ رائٹر اور ڈائریکٹر ساحل سانگھا نے بھی سوشل میڈیا پر دیا سے الگ ہونے کی اطلاع دی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dia Mirza (@diamirzaofficial) on


یاد رہے کہ دیا 18 اکتوبر 2014 میں اپنے کاروباری شراکت دار اور عاشق ساحل کے ساتھ شادی کے رشتے میں بندھ گئی تھیں۔ فلم‘رہنا ہے تیرے دل میں’ سے بالی وڈ میں قدم رکھنے والی اداکارہ دیا مرزا فلموں سے بریک لینے کے بعد فلم سازی سے جڑ گئی تھیں۔ انہوں نے اب تک دو فلمیں ‘لو بریک زندگی’ اور ‘بابی جاسوس’ بنائی لیکن دونوں ہی فلمیں باکس آفس پر ناکام رہی ہیں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close