تازہ ترین خبریںدلی نامہ

دہلی:11اور 12 نومبر کو نہیں ہوگا ایون۔آڈ

گرو نانک کے پرکاش اتسو پر آڈ۔ایون کی چھوٹ دینے کا دہلی حکومت کا فیصلہ

نئی دہلی (انور حسین جعفری)
گرو نانک کے پرکاش اتسو کے موقع پر دہلی میں فضائی آلودگی کو کم کر نے کیلئے دہلی حکومت کی جانب سے دہلی میں جاری طاق۔جفت میں بھی چھوٹ رہے گی۔وزیر اعلی اروند کجریوال نے گرو پروکو دیکھتے ہوئے 11 اور 12 نومبر کو طاق۔جفت میں چھوٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

دہلی سکریٹریٹ میں منعقدہ پریس کا نفرنس میں وزیر اعلی اروند کجریوال کے ساتھ وزیر ٹرانسپورٹ کیلاش گہلوت بھی بطور خاص مو جو د تھے۔ وزیر اعلی کجریوال نے کہاکہ گرونانک دیو جی کا 550 واں پرکاش اتسو منایا جا رہا ہے۔12نومبر کو’گرو پرو‘ہے اور 11 نومبر کو نگر کیرتن نکالا جائے گا۔ وزیر اعلی نے کہاکہ اس سلسلے میں کافی سکھ تنظیموں نے مجھ سے ملاقات کی ہے۔ گور پرو، پرکاش اتسو کے موقع پرسکھ کمیونٹی کے لاکھوں لوگ اس میں شامل ہوں گے، انہیں کوئی پریشانی نہ ہو، اس کیلئے 11 اور 12 نومبر کوطاق۔جفت سے میں چھوٹ رہے گی۔ بہت سی سکھ تنظیموں کے مطا لبے کی بنیاد پر یہ فیصلہ کیاگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گورو نانک دیو جی کے 550 ویں پرکاش اتسو پر دہلی میں 11 اور 12 نومبر کوطاق۔جفت میں چھوٹ دینے کے سلسلے میں سکھوں کے ایک وفد نے تلک نگر سے ’آپ‘ کے رکن اسمبلی جرنیل سنگھ کے ساتھ وزیر ٹرانسپورٹ کیلاش گہلوت سے ملاقات کی تھی۔گورو نانک دیو جی کا 550 واں پرکاش اتسو پوری دنیا میں بہت بڑی سطح پر منایا جائے گا۔ دہلی میں رہنے والے سکھ کمیونٹی کے لوگوں کیلئے بھی یہ ایک تاریخی اور اہم موقع ہے۔ 11 نومبر کو پورے شہر میں خوبصورت نگرکیرتن کی تیاریاں ہو رہی ہے جس میں لاکھوں عقیدت مندوں کی شرکت کے امکان ہیں۔

اس موقع پر 11 اور 12 نومبر کو لاکھوں لوگ پورے شہر کے مختلف گرودواروں میں بھی جائیں گے، اس لئے ان کی سہولت کو دیکھتے ہوئے دو دن کیلئے طاق۔ جفت کی چھوٹ رہے گی۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close