تازہ ترین خبریںدلی نامہ

دہلی کے ہر شہری کی جان ہمارے لئے قیمتی

وزیر اعلی نے دہلی کے فرشتے اسکیم کے تحت رو ڈ ایکسڈنٹ میں جان بچا نے والوں کو اعزاز سے نوازا

نئی دہلی(انور حسین جعفری)
دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے آج کہا کہ دہلی میں روڈ حادثے میں زخمی ہو ئے افراد کو اسپتال پہنچانے والے فرشتے کہلائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ دہلی کے ہر شہری کی جان ہمارے لئے قیمتی ہے، ہر ایکسڈنٹ کا شکار کی جان بچا ئیں گے اور اس کے مکمل علاج کا خرچ ہم اٹھائیں گے۔دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال آج مو لانا آزاد میڈکل کالج’فرشتے دہلی کے‘ اسکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پران کے ساتھ وزیر صحت ستیندر جین بھی بطور خاص موجود تھے۔وزیر اعلی اروند کجریوال نے اس موقع پر دہلی کی سڑکوں پرروڈ حادثہ کا شکار افراد کی جان بچا نے اور ان کی مددکیلئے فرشتے بن کر پہنچے افراد کو ’فرشتے دہلی کے‘ سرٹیفکیٹ دے کر ان کی عزت افزائی کی۔

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اس دوران کہا کہ ڈیڑھ سال پہلے پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر اس کی منصوبہ کو لاگو کیا گیا تھا۔ اس دوران اس منصوبہ میں ملی خامیوں کو دور کر کے آج اسے نافذ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ سیاست میں آنے سے قبل ہم سماجی کارکن تھے،آج وزیر اعلی بن کر بڑے سطح پر لوگوں کے خدمت کا موقع ملا ہے۔اسی وجہ زخمیوں کے مفت علاج کا فیصلہ کیا۔اس منصوبہ میں اب تک تقریبا تین ہزار افراد کی جان بچائی جا چکی ہے۔

وزیر اعلی نے کہاکہ حادثے کے بعد پہلا ایک گھنٹہ گولڈن ہوتا ہے۔اگر اس دوران دعوعلاج مل جائے تو جا نن بچنے کے 80 فیصد امکان ہو تے ہیں۔لیکن لوگ اسپتا ل لیجانے سے ڈرتے ہیں۔ لیکن اب تک بچا ئی جا چکی 3ہزار جانوں سے یہ واضح ہے کہ اب ایسا نہیں ہے۔ وزیر اعلی نے نربھیا کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ نربھیا واردات کے بعد سڑک پر پڑی رہی، اگر اسے وقت پر علاج مل جاتا تو اس کی جان بچ سکتی تھی۔ ایسے بہت سے لوگ ہیں جو وقت پر علاج نہ ملنے سے سڑک پر دم توڑ دیتے ہیں۔ لیکن اب ایسا نہیں ہے، زیادہ سے زیادہ لوگ فرشتے اسکیم سے جڑیں، زخمی کے علاج کا خرچ دہلی حکومت اٹھائے گی۔وزیر اعلی نے آٹو اور ٹیکسی والوں سے بھی اپیل کی کہ وہ زیادہ تر سڑکون پر رپتے پہیں اگر کوئی سڑک حادثہ کا شکار زخمی دکھا ئی تو اسے اسپتلا پہنچائیں اور فرشتے بنیں۔

اس موقع پر وزیر صحت ستیندر جین نے کہا کہ ہمارے وزیر اعلی کا پسندیدہ گانا ہی ہے’انسان کا انسان سے ہو بھائی چارہ‘ہے۔ اس طرح کا گانا پسند کرنے والا شخص ہی زخمیوں کے علاج کی مفت اسکیم لا سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ مجھے افسوس ہے کہ اب بھی 80 فیصد لوگوں کو اس اسکیم کی معلومات نہیں ہے۔ جبکہ دہلی کے ہر شخص کو اس کے بارے میں علم ہونا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ زخمی کو دہلی کے کسی اسپتال میں لیجائیں سارا خرچ حکومت اٹھائے گی، اگر زخمی کو پہلے چھوٹے اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے اور اس کو بڑے اسپتال میں ریفر کرنا ہے تو اسپتال لیجانے کیلئے یمبولینسوں کا خرچ بھی حکومت دے گی۔ اس کے ساتھ ہی اسپتال لیجانے والے فرشتے کو دو ہزار روپے بھی دئے جائیں گے۔

تقریب میں فرشتے اسکیم کے تعلق سے بتا یا گیاکہ یہ اسکیم دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال کی جانب سے سڑک حادثے میں زخمی لوگوں کو نئی زندگی دینے کے لئے شروع کی گئی ہے۔جس کے تحت سڑک حادثے میں زخمی لوگوں کو کسی نزدیکی اسپتال لے جانے والے لوگوں سے اب کوئی پوچھ گچھ نہیں ہوگی۔ساتھ ہی ایسا کرنے والے کو دہلی حکومت کی طرف سے ایوارڈ دیا جائے گا۔ جس میں دو ہزار روپے نقد اور وزیر اعلی کی جانب سے فرشتے سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔ ساتھ ہی حادثے میں زخمی شخص چاہے کوئی بھی ہو حادثے میں زخمی کا سارا خرچ دہلی سرکار اٹھائے گی۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close