Khabar Mantra
اترپردیشسیاست نامہ

سماجوادی پارٹی کسانوں کے ساتھ :ڈاکٹربرق

ریاست کی صورت حال پرممبر پارلیمنٹ کی سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو سے ملاقات

(پی این این)

سنبھل:ڈاکٹر شفیق الرحمن برق ایم سنبھل نے آج لکھنؤ میں سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو سے ملاقات کی ہے جس میں انھوں نے ریاست کی صورت حال پر تفصیل سے گفتگو کی ، خاص کر کسانوں کے مسائل کو لے کر حکومت کے رویہ کو قابل مذمت بتایا۔ ڈاکٹر برق نے کہا کہ جب تک قوانین واپس نہیں ہوجاتے سماج وادی پارٹی کا ہر کارکن کو کسانون کے ساتھ کھڑا رہنا چاہئے انھوں نے اکھلیش یادو کو بتایا کہ ریاستی حکومت قانون کی بالادستی نافذ کرنے میں بھی ناکام ہوچکی ہے اور بی جے پی کا بد عنوانی ختم کرنے کا دعویٰ بھی کھوکھلا نظر آرہا ہے کیونکہ ہر سطح پر رشوت لینے کی شکایات مل رہی ہیں۔ڈاکٹر برق نے خاص طور پر ضلع پنچایت کے الیکشن کے بارے میں تفصیل سے بات چیت کی اور کہا کہ سماج وادی پارٹی کی جانب سے متحرک اور ایماندار ہی امیدوار ہونا چاہئے۔ ڈاکٹر برق نے نمایندے سے بات چیت مین کہا کہ سماج وادی پارٹی کے صدر نے کسانوں کے سلسلہ میں پوری طاقت سے کھڑے رہنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ یہ مسئلہ محض کسانوں تک محدود نہیں ہے بلکہ اس سے ہر شہری متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے گا۔ اتر پردیش میںجس طرح جرائم پیشہ افراد کھلے عام گھوم رہے ہیں اس سے نظم و نسق کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے انھوںنے کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آئندہ الیکشن کی تیاریوںکے سلسلہ میں ابھی سے کمر کس لیں، اس موقع پر ضیا الرحمن برق نے نمائندے سے کہا کہ سرکاری محکموں میں جس طرح بد عنوانی عروج پر ہے اس سے پہلے کبھی دیکھنے کو نہیں ملی غریب آدمی کس طرح اپنے کام کر رہا ہے۔ یہ بھی حیرےت کی بات ہے انھوںنے کہا کہ بد عنوانی ہمارے سماج کا ایک کینسر ہے جو حکومت کے ذریعہ ختم کیا جاسکتا ہے مگر موجودہ حکومت اس میں ناکام دکھائی دے رہی ہے اور اس کے کارندے ہر سطح پر رشوت خوری کا بازار گرم کئے ہوئے ہیں جبکہ سماج وادی پارٹی کی اکھلیش حکومت میں بد عنوانی پر قابو پایا گیا تھا اور بد عنوان افسران کے خلاف کارروائی ہوئی تھی ۔انھوں نے بتایا کہ اکھلیش یادو جی سے ترقیاتی کاموں کے بارے مین بھی بات چیت ہوئی جس پر افوسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا گیا کہ موجودہ ھکومت میں ترقیاتی تھم گئے ہیں۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close