تازہ ترین خبریںدلی نامہ

دہلی کے پولنگ نمبر 32 پر 19مئی کو دوبارہ ہوگی ووٹنگ

نئی دہلی (انور حسین جعفری)
پارلیمانی انتخابات 2019کے آ خری مرحلے کیلئے ووٹنگ 19مئی کو ہونے والی ووٹنگ کے ساتھ فرید آباد میں ایک پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ ووٹنگ کرانے سمیت راجدھانی دہلی میں بھی ایک پولنگ اسٹیشن پر دوبار ووٹنگ کرائی جائے گی۔

پارلیمانی انتخابات کے چھٹے مرحلے میں دہلی میں 12 مئی کو ہوئے انتخابات میں چاندنی چوک لوک سبھا سیٹ کے چاندنی اسمبلی حلقہ کے 32 نمبر پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ ووٹنگ 19مئی کو ہوگی۔ اس کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے تیاری کی جا رہی ہے، جبکہ منادی کے ذریعہ لوگوں کو دوبارہ ووٹنگ کی اطلاع بھی دی جا رہی ہے۔ دراصل یہاں پرماکپول کا ڈیٹا کلیئر نہیں کیا گیا تھا، جس کے سبب دوبارہ ووٹنگ ہونی ہے۔

دہلی کے الیکشن کمشنر ڈاکٹر رنویر سنگھ نے بھی اس کی تصدیق کی ہے کہ آئندہ 19مئی کو چاندنی چوک اسمبلی حلقہ کے 32 نمبر پو لنگ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ ہوگی۔ اس سلسلے میں کمیشن کی جانب سے فیصلہ کیا جا چکا ہے اور اس کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ جبکہ منادی کرا کر اس پولنگ اسٹیشن کے رائے دہندگان کو دوبارہ ووٹنگ کیلئے مطلع بھی کیا جا رہا ہے ووٹنگ کا وقت صبح 7بجے سے شام 6بجے تک ہی رہے گا۔ اس بوتھ میں ماکپول کا ڈیٹا کلیئر نہیں کیا گیا تھا، جبکہ ایسا کرنا ضروری ہوتا ہے، اسی وجہ سے ایک بار پھر سے یہاں ووٹنگ کرائی جائے گی۔

بتا دیں کہ پرانی دہلی کے چاندنی چوک اسمبلی حلقہ کے جامع مسجد سے منسلک اردو بازار کے قریب پولنگ اسٹیشن نمبر 32 میں دوبارہ ووٹنگ ہونی ہے۔ جہاں ڈھول بجا کر منادی کے ذریعہ لوگوں کو دوبارہ ووٹنگ کیلئے مطلع کیا جا رہا ہے۔ اس پولنگ اسٹیشن پر کل 655 ووٹر ہیں۔ 12 مئی کو دہلی میں ہوئی ووٹنگ میں یہاں 50.69 فیصد ووٹ پول ہوا تھا، جس میں 200 مرد اور 132خواتین نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا تھا۔ لیکن اب جبکہ یہاں ریپول ہونے جا رہا ہے تو اندازہ لگایا جا رہا ہے دوبارہ میں ووٹ فیصد بڑھ سکتا ہے زیادہ لوگ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close