تازہ ترین خبریںدلی نامہ

دہلی کے نئے پولس کمشنر بنے ایس این شریواستو، کل سنبھالیں گے ذمہ داری

دہلی پولیس کے اسپیشل کمشنر (لاء اینڈ آرڈر/امن عامہ) ایس این شریواستو ہفتے کے روز پولیس کمشنر کا اضافی چارج سنبھالیں گے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جمعہ کو جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق مسٹر شریواستو موجودہ پولیس کمشنر انمول پٹنائک کے ریٹائر ہونے کے بعد اضافی چارج سنبھالیں گے۔ وہ اگلے حکم تک اس عہدے پر فائز رہیں گے۔ مسٹر شریواستو کو دہلی میں مشتعل فسادات کے دوران 25 فروری کو دہلی پولیس کا اسپیشل کمشنر مقرر کیا گیا تھا۔ ان فسادات میں 38 افرادکی موت ہوچکی ہےاور کئی دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ وہ اس سے پہلے سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ڈائریکٹر جنرل (ٹریننگ) کے عہدے پر برسرِکار تھے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close