تازہ ترین خبریںدلی نامہ

دہلی کے مسلمانوں کی تعلیمی ضروریات دہلی وقف بورڈ کرے گا پوری: امانت اللہ خان

وقف بورڈ کی جانب سے جاری دو روزہ ٹیچرٹریننگ ورکشاپ اختتام پذیر، 23 اسکول کے 45 ٹیچرس کو بورڈکی جانب دی گئیں اسناد

نئی دہلی (انور حسین جعفری)
معیاری تعلیم کے لئے ضروری ٹیچرس کی ٹریننگ کیلئے دہلی وقف بورڈ کی جانب سے دو روزہ ٹیچرڈیولپمنٹ پروگرام کا انعقاد جا معہ ملیہ اسلامیہ میں کیا گیا۔ جس میں اوکھلا اور دیگر علاقوں کے 23اسکولوں کے کل 45ٹیچروں اکثیریت خواتین نے حصہ لیا۔

9اور 10اکتوبر کویہ دو روزہ ٹیچرڈیولپمنٹ پروگرام دہلی وقف بورڈ کی ڈپٹی ڈائریکٹر آف ایجوکیشن حلیمہ سعدیہ کی نگرانی میں منعقد ہوا۔دہلی وقف بورڈ کی جانب سے یہ اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام تھا جس میں ماہرین تعلیم نے ٹیچرس کوتعلیم کو مزید بہتر فراہم کر نے کیلئے تعلیم کے عملی گر سکھائے۔پرو گرام میں کل 6سیشن ہوئے،جس میں اساتذہ نے ڈاکٹر حلیمہ سعدیہ،ڈاکٹر ریحان سوری،سابق ڈین ایجوکیشن فیکلٹی جامعہ پروفیسراختر صدیقی، محکمہ تعلیم کے ڈپٹی ڈائریکٹر مہرالدین اورجامعہ میں فیکلٹی آف ایجوکیشن کے پروفیسراحرار حسین نے ٹیچرس کو کامیاب تدریس کے ہنر بتا ئے۔پروگرام میں شرکاء نے دہلی وقف بورڈکے چیئرمین امانت اللہ خان کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان نے کہا کہ اس وقت ملک و ملت کو تعلیم کی سب سے زیادہ ضرورت ہے،ہمارے اسکولوں کی کمی ہے اور جو اسکول ہیں ان کی حالت بہتر نہیں ہے۔بنیادی سہولیات کی کمی کی وجہ سے وہاں بچوں کو صحیح تعلیم ملنا بہت مشکل ہے اس لئے اس کام کا بیڑہ دہلی وقف بورڈ نے اٹھاتے ہوئے اسکول کھولنے کی سمت میں قدم بڑھائے ہیں۔جس کیلئے حلیمہ سعدیہ کی ڈپٹی ڈائریکٹر آف ایجوکیشن دہلی وقف بورڈ کے عہدہ پرتقرری کی گئی۔ امانت اللہ خان نے کہا کہ جب تک قوم کے بچوں کو بہتر تعلیم نہیں ملے گی قوم ترقی نہیں کرسکتی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ سسٹم سے امیدیں نہیں کرسکتے اس کیلئے نیا ایجوکیشن سسٹم ڈیولپ کرنا پڑے گا،اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے دہلی وقف بورڈ کو اس اہم میدان سے جوڑا ہے،آنے والے وقت میں دہلی کے مسلمانوں کی تعلیمی ضروریات دہلی وقف بورڈ پوری کرے گا۔

وقف بورڈ کے ممبرایڈوکیٹ حمال اختر نے ورکشاپ میں شرکت کرنے والے اساتذہ کی ہمت افزائی کرتے ہوئے کہا کہ بطور استاذ تعلیم کے پروفیشن سے وابستگی خوش قسمتی کی بات ہے جو ہر کسی کو نصیب نہیں ہوتی۔اساتذہ ہی قوم کے اصل معمارہیں جنھیں بچوں کے مستقبل کو سنوارنے کا اہم فریضہ انجام دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہلی وقف بورڈ 250اسکول ضرور کھولے گا دہلی وقف بورڈ کی ڈپٹی ڈائرکٹر آف ایجوکیشن حلیمہ سعدیہ نے بتایا کہ اس سیریز میں پرانی دہلی،سیلم پور اور دیگر علاقوں پرو گرام ہو ں گے اور آخر میں ایک بڑی ایجوکیشن بھی کانفرنس دہلی وقف بورڈمنعقد کرے گا۔
اس موقع پر دہلی وقف بورڈ کی ممبر نعیم فاطمہ،ایجوکیشن کمیٹی کے ممبر کلیم الحفیظ، پروفیسر احرار،مہرالدین،سلمان اسعد،قسیم،حافظ محفوظ اور وقف بورڈ کے اسٹاف موجود تھے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close