تازہ ترین خبریںدلی نامہ

دہلی کے شراف چریٹیبل آئی اسپتال میں ڈاکٹروں کی ہڑتال

مغربی بنگال میں ڈاکٹروں کے ساتھ تشدد کیخلاف آج ملک بھر کے ڈاکٹر رہے ہڑتال پر

نئی دہلی (انور حسین جعفری)
خدمت خلق کے عزم کے ساتھ ڈاکٹری کا پیشہ اپنا کر انسانی زندگیوں کو بچانے اور انہیں صحت یاب کرنے کیلئے جد و جہد کرنے والے ڈاکٹروں کے ساتھ اکثر بدتمیزی اور مار پیٹ کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔ مغربی بنگال میں بھی ڈاکٹرکے ساتھ تشدد اور اس پر جان لیوا حملہ کئے جانے کا واقعہ گزشتہ دنوں پیش آیا ہے، جس سے ملک بھر کے ڈاکٹروں مین غم و غصہ پایا جا رہا ہے جس کے چلتے آج ملک میں ہزاروں ڈاکٹر ہڑتال پر رہے۔

مغربی بنگال میں ڈاکٹر پر ہوئے جان لیوا حملہ کے خلاف قومی راجدھانی دہلی کے مختلف اسپتالوں سمیت دریاگنج میں واقع ڈاکٹر شراف چیری ٹیبل آئی اسپتال کے ڈاکٹروں نے بھی ایک دن کی ہڑتال کی۔ سینئر ڈاکٹر امنگ ماتھر کی قیادت میں دہلی میڈیکل ایسوسی ایشن اور دہلی اور تھو پیتھی سوسائٹی کی حمایت سے آج ڈاکٹر شراف چیری ٹیبل آئی اسپتال میں پورے دن او پی ڈی سروس مکمل طور پر بند رہی البتہ ایمرجنسی اور آپریشن جا ری رہے۔ شراف اسپتال کے سینئر ڈاکٹرامنگ ماتھر۔ ڈاکٹر راہل میئر، ڈاکٹروریندر سانگوان، ڈاکٹر سماں گنیش، ڈاکٹر نشی گپتا، ڈاکٹر ندھی دھون، ڈاکٹر منیشا آچاریہ سمیت 50سے زیادہ ڈاکٹروں، نرسوں اور اسٹاف نے ہاتھوں اور ماتھے پر کالی پٹی باندھ کر مغربی بنگال میں ڈاکٹر کے ساتھ پیش آئے واقعہ پر احتجاج درج کیا۔

اسپتال کے سینئر ڈاکٹر راہل میئر نے کہا کہ شراف اسپتال کے تمام ڈاکٹر س مغربی بنگال ڈاکٹر پر ہوئے حملہ کی شدید مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس طرح کے واقعات پر روک لگانے کے لئے سخت سے سخت قوانین وضع کئے جائیں۔ انھوں نے کہا کہ مریض کے رشتہ داروں کی طرف سے ڈاکٹرس کے ساتھ بد سلوکی اور مارپیٹ کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں جس پر روک لگانے کے لئے حکومتوں کی طرف سے کوئی سخت قدم نہیں اٹھایا جا رہا، ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومتیں ڈاکٹرس کی حفاظت کے لئے سیکورٹی کا انتظام کریں۔

ڈاکٹر راہل میئر اور سینئر اسٹاف ممبر پریم آدھار سینی نے کہا کہ شراف اسپتال کی سو سالہ تاریخ میں پہلی بار ہڑتال ہوئی ہے، آج کی ہڑتال یہ بتانے کے لئے کی گئی ہے کہ یہاں کے ڈاکٹر س تشدد کا شکار ہونے والے ڈاکٹر اور ڈاکٹرس کمیونٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ڈاکٹر امنگ ماتھر نے مغربی بنگال میں ہوئے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرس کا پیشہ خدمت خلق سے وابستہ ہوتا ہے، ڈاکٹر مریض کو بچانے کی اپنی جانب سے حتی الامکان کوشش کرتے ہیں 24گھنٹے ڈاکٹرس ڈیوٹی پر رہتے ہیں اور بدلے میں ان کے ساتھ اس طرح کا سلوک ناقابل بر داشت ہیں۔ انھوں نے کہا کہ شراف اسپتال ایک چیری ٹیبل ادارہ ہے، یہاں موتیا بند کے آپریشن مفت میں کئے جاتے ہیں، یہاں مامور ہر ایک ڈاکٹر مغربی بنگال میں ہوئے واقعہ ناراض ہے، دہلی میڈیکل ایسوسی ایشن کی حمایت میں آج ہم سب نے ایک دن کے بند کا اعلان کیا ہے مگر ایمرجنسی خدمات آج بھی جاری رہی ہیں اور ضروری آپریشن بھی کئے گئے ہیں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close