تازہ ترین خبریںدلی نامہ

دہلی کے سابق وزیراعلی مدن لال کھرانہ کا انتقال، کیجریوال اور نتیش کا اظہار تعزیت

دہلی کے سابق وزیراعلی مدن لال کھرانہ کا انتقال ہو گیا ہے. وہ کافی عرصے سے بیمار تھے. انہوں نے اپنی آخری سانس ہفتے کے روز رات قریب 11 بجےکریتی نگر میں بنے اپنے گھر میں لی. مسٹر مدن لال 82 سال کے تھے.

آپکی جانکاری کے لئے بتا دیں کہ انکی پیدائش 15 اکتوبر 1936 میں پاکستان کے لیلپور میں ہوئی تھی، جسے اب فیصلہ آباد کے نام سے جانا جاتا ہے. جب وہ محض 12 سال کے تھے تو انکے خاندان کو تقسیم کے باعث دہلی آنا پڑا اور کچھ دنوں تک انکے خاندان کو کریتی نگر کے کیمپ میں رہنا پڑا تھا. بہرحال وہ 1993 میں دہلی کے وزیراعلی بنے اور 1996میں استعفی دینے تک اس عہدے پر فائز رہے.

دوسری طرف بہار کے وزیراعلی نتیش کمار نے دہلی کے سابق وزیر اعلی مدن لال کھرانہ کے انتقال پر آج گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ مدن لال کھرانہ کے طور پر ملک نے ایک بڑی شخصیت کو کھو دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر کھرانہ نے دہلی کے وزیراعلی کے طور پر اپنی ذمہ داریوں کو ادا کیا تھا۔ اس کے علاوہ وہ راجستھان کے گورنر کے طور پر بھی اپنی آئینی ذمہ داریوں ادا کرتے ہوئے ہمیشہ پارلیمانی جمہوریت کی مضبوطی کی بات کی۔ مسٹر کھرانہ کے انتقال سے سیاسی اور سماجی شعبوں میں ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے آنجہانی کی روح کی شانتی اور ان کے اہل خانہ اور حامیوں کو دکھ کی اس گھڑی میں صبر کی توفیق دینے کی ایشورسے دعا کی ہے۔

وہیں دہلی کے وزیراعلی نے لکھا کہ "راجستھان کے سابق صدر اور دہلی کے سابق وزیراعلی مدن لال کھرانہ کی اچانک موت کی خبر سنن کر بہت دکھ ہوا. خدا انکی روح سکون دے.”

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close