تازہ ترین خبریںدلی نامہ

دہلی کی 7لوک سبھا سیٹوں پر 164 امیدوار آزمائیں گے اپنی قسمت

پرچہ نامزدگی داخل کرنے والے 173 امیدواروں میں سے 9 امیدواروں نے لئے اپنے نام واپس

نئی دہلی(انور حسین جعفری)
راجدھانی میں پارلیمانی انتخابات 2019 کی گہما گہمی جاری ہے۔ چھٹے مرحلے میں 12 مئی کو دہلی میں سات لوک سبھا سیٹیوں پر ہونے والی ووٹنگ کےلئے سبھی امیدواروں نے نامزدگی داخل کر دی ہے اور اب الیکشن سے واپسی کرنے والے امیدواروں کی جانب سے نام واپس بھی لئے جا رہے ہیں۔
راجدھانی دہلی میں 7 لوک سبھا سیٹوں کےلئے بی جے پی، کانگریس، عام آدمی پارٹی، دیگر پارٹیوں اور آزاد امیدواروں کو ملا کر کل 173 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کئے تھے۔ جن میں نام واپس لینے کی آ خری تاریخ تک 9 امیدواروں نے نام واپس لئے ہیں۔ اب دہلی کی 7 لوک سبھا سیٹوں پر بی جے پی، کانگریس، عام آدمی پارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے کل 164 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔

بتا دیں کہ نام واپس لینے کے آخری دن 9 امیدواروں نے اپنے نام واپس لئے ان میں جنوبی دہلی سیٹ سے سب سے زیادہ تین نام واپس لئے گئے ہیں۔ نئی دہلی اور چاندنی چوک سیٹ سے نامزدگی کرنے والے کسی بھی امیدوار نے اپنا نام واپس نہیں لیا ہے۔ شمال مشرقی دہلی سے امیدوار پرویز احمد اور آزادامیدوار خالد چودھری نے اپنے نام واپس لئے ہیں، جبکہ مشرقی دہلی سے شکیل احمد سے آزاد امیدوار نے نام واپس لیا ہے۔ شمال مغربی سیٹ سے آزاد امیدوار راکیش کمار اور مغربی دہلی سے وید پرکاش سنگھل اور جنوبی دہلی سیٹ سے عمران، شیام کمار اور سمنت کمار نے اپنے نام واپس لئے ہیں۔

وہیں ہ بھی بتا دیں کہ اطلاع یہ بھی ہے کہ ایس ڈی پی آئی سے امیدوار ڈاکٹر تسلیم رحمانی کا پرچہ نامزدگی حلف نامہ میں ’گاڈ ‘ کی جگہ ’اللہ‘ لکھ دیئے جانے پر کینسل کر دیا گیا ہے۔ دہلی میں اب باقی بچے موجود امیدواروں کی بات کریں تو چاندنی چوک سیٹ پر 26 امیدوار، نئی دہلی سیٹ پر 27 امیدوار، شمال مشرقی دہلی لوک سبھا میں 24 امیدوار، مشرقی دہلی سیٹ پر 26 امیدوار، شمال مغربی دہلی لوک سبھا کے لئے 11 امیدوار، مغربی دہلی لوک سبھا میں 23 امیدوار اور جنوبی دہلی لوک سبھا سیٹ پر 27 امیدواروں سمیت کل 164 امیدوار ہیں۔ جن کی قسمت کا فیصلہ 12 مئی کو دہلی کے 1 کروڑ 43 لاکھ رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرکے دیں گے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close