تازہ ترین خبریںدلی این سی آر

دہلی کی فضا ئی آلودگی کے لئے عام آدمی پارٹی اور بی جے پی ذمہ دار :کانگریس

کانگریس نے دہلی میں فضائی آلودگی کے خطرناک سطح کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی)اور عام آدمی پارٹی (آپ) کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے پیر کے دن کہا کہ دونوں نوراکشتی بند کرکے اس فضائی آلودگی کو قابو میں کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کریں

۔کانگریس ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں نامہ نگاروں کی کانفرنس میں کہا کہ دہلی میں ’آپ‘ کی حکومت اور مرکز میں بی جے پی حکومت نے شہر کے لوگوںکی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

قومی راجدھانی میں تقریبا 25 فیصد بچوں کی زندگی خطرے میں ہے۔ مرکز اور ریاستی حکومتیں اس خطروں کوحل کرنے کے بجائے ایک دوسرے پر الزامات لگارہی ہیں۔ دہلی کی فضائی آلودگی کو حل کرنے کے لئے پبلک گاڑیوں کو اہم قرار دیتے ہوئے انہوںنے کہا کہ شہر میں 10 ہزار بسوں کی ضرورت ہے لیکن 5500 بسیں ہی سڑک پر چل رہی ہیں۔ عدالتی حکم کے باوجود دونوں حکومتیں بس خریدنے میں نا کام رہی ہیں۔ دہلی میٹرو کا چوتھا فیز بھی بی جے پی اور آپ کے آپسی جھگڑے کی نذر ہوگیا ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close