Khabar Mantra
بہار- جھارکھنڈ

سیکنڈری ٹیچرس ایسوسی ایشن کے ضلع سطحی انتخابات میں سوجیت کمار کوتمام کونسلروںکی ملی حمایت

(پی این این)

پٹنہ:سیکنڈری ٹیچرس ایسوسی ایشن کے ضلع یونین کے انتخابات کے سلسلے میں بنیا پور بلاک میں واقع تمام اسکولوں کا کنٹریکٹ ٹیچر سوجیت کمار کی قیادت میں دورہ کیا گیا۔

سوجیت کمار نے تمام اسکولوں کے ملازم اساتذہ سے اپیل کیا کہ بنیا پور بلاک کے تمام کونسلر اپنا ووٹ ان کو دیں گے جو تمام ملازم اساتذہ کی جنگ لڑیں گے ۔

تمام اساتذہ و کونسلروں نے کہا کہ اس بار ہم اپنا ووٹ ایک بھی ریٹائرڈ یا ریگولر ٹیچر کو نہیں دیں گے ۔بنیاپور کے تمام کونسلروں نے سوجیت کمار کے پینل کی حمایت میں اتفاق کیا ہے ۔ہم سب سوجیت کو ووٹ دیں گے ۔سب نے ایک آواز میں کہا کہ اب یا کبھی نہیں۔واضح ہو کہ کل ووٹ 210 ہیں اور ریٹائرڈ اور ریگولر اساتذہ کے ووٹ محض 35 ہیں جو کہ ہمارے تمام ملازم اساتذہ کے مقابلے میں کہیں نہیں ہے ۔

اس لیے اس بار فتح ملازم اساتذہ کی ہو گی۔دورہ میں منوج کمار،پنکج کمار، جتیندر رام،چندن کمار،اتم کمار،آشوتوش مشرا،ورون تیواری،منوج یادو،جیوتی بھوشن سنگھ،سوجیت کمار،سنجیو کمار یادو وغیرہ تمام موجود تھے ۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close