تازہ ترین خبریںدلی نامہ

دہلی: پیر کو صبح 10 سے شام 4 بجے تک نہیں چلیں گی میٹرو

دلی میٹرو ریل کارپوریشن نے کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے پیش نظر پیر 23 مارچ کو اپنی ریل خدمات دو شفٹوں یعنی صبح چھ سے دس بجے تک اور شام چار سے آٹھ بجے تک چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پیر کی صبح چھ سے آٹھ بجے تک میٹرو ریل خدمات 20 منٹ کے وقفے سے چلے گی۔ اس دوران صرف پولیس، فائر بریگیڈ، اسپتال اور بجلی جیسی خدمات سے وابستہ ملازمین ہی سفر کرسکیں گے۔ آٹھ سے 10 بجے تک سبھی مسافروں کے لئے میٹرو ریل خدمات دستیاب رہیں گی۔ دس کے بعد شام چار بجے تک میٹرو ریل خدمات بند رہیں گی۔

دلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) کی جانب سے آج یہاں جاری ریلیز کے مطابق صبح چھ بجے سے آٹھ بجے تک ضروری خدمات والے ملازمین سکیورٹی اہلکاروں کو اپنے شناختی کارڈ دکھاکر میٹرو میں سفر کرسکیں گے۔ آٹھ بجے سے دس بجے کے دوران عام لوگوں کے لئے میٹرو خدمات دستیاب رہیں گی اور اس دوران کسی کو اپنا شناختی کارڈ دکھانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

اس کے بعد شام چار بجے سے آٹھ بجے تک سبھی لائنوں پر عام لوگ میٹرو سے سفر کرسکیں گے اور اس دوران ٹرینیں معمول کے وقفے کے مطابق چلیں گی۔ میٹرو کی سبھی لائنوں پر رات آٹھ بجے کے بعد کوئی ٹرین نہیں چلے گی۔ اس کے علاوہ پیر کو سبھی میٹرو اسٹیشنوں پر پارکنگ کی سہولت نہیں ہوگی۔ اس منصوبہ کا مقصد سبھی مسافروں کو سہولت کے ساتھ کورونا وائرس کے انفیکشن سے بچانے کے لئے سماجی دوری بنائے رکھنے کو بڑھاوا دینا ہے۔

ڈی ایم آر سی کی ریلیز کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے قہر کو پھیلنے سے روکنے کے لئے جہاں مالوں، ریسٹورینٹ اور بڑے بڑے بازار بند کردیئے گئے ہیں وہیں مسافروں کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ کورونا سے نمٹنے کےلئے میٹرو ریل کارپوریشن کو تعاون دیں۔ میٹرو میں یہ تبدیلی صرف پیر کے روز عمل میں رہے گی۔ اگر عوامی مفاد میں اسے جاری رکھنے کی ضرورت پیش آتی ہے تو اس بارے میں مطلع کیا جائے گا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close