Khabar Mantra
اپنا دیشتازہ ترین خبریں

گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت میں بھاری اضافہ

(پی این این)

پٹنہ :آپ کے کچن کا بجٹ قدرے مہنگا ہوگیا ہے۔ اس مرتبہ گھریلو گیس سلنڈر یعنی ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔ عام طور پر ہر مہینے کے آخر میں ایل پی جی کی قیمتوں کا جائزہ لیا جاتا ہے ، لیکن اس مرتبہ تمام سرکاری تیل و گیس کمپنیوں نے ماہ کے وسط میں ایل پی جی کی قیمت میں ری شیڈول کردیا ہے۔ نئی قیمتوں کے تحت گھریلو گیس سلنڈروں کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے کے نتیجے میں تجارتی سلنڈروں کی قیمت میں معمولی راحت ملی ہے۔

سرکاری تیل اور گیس کمپنیوں نے گھریلو ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کیا ہے۔14.2کلوگرام والے سلنڈر کے لئے اب 50 روپے ہوگی۔ تاہم 19کلوگرام کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 10 روپے کی معمولی راحت ملی ہے۔ اس سے گھریلو بجٹ پر بوجھ بڑھ جائے گا۔

14.2کلو والے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 817.50 روپے سے بڑھ کر867.50 روپے ہوگئی ہے۔ اس کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ تاہم 19کلوگرام کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمت10 روپے گھٹ کر 1717.50 روپے ہوگئی ہے۔ نئے شرح 15 فروری سے نافذ ہوں گے۔

تین سرکاری کمپنیاں ملک بھر میں ایل پی جی تقسیم کرتی ہیں۔ان میں انڈین آئل کارپوریشن (انڈین) ، بھارت پٹرولیم کارپوریشن اور ہندوستان پٹرولیم کارپوریشن شامل ہیں۔ان کمپنیوں سے سلنڈر خریدنے والے ان اہل صارفین کو سرکار کی جانب سے سبسڈی دی جاتی ہے۔ سلنڈر کی قیمت میں اضافے کے بعد صارفین کو بڑھی ہوئی سبسڈی بھی دی جائے گی۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close