دلی نامہ

دہلی پولیس کے ہیڈکانسٹبل کا قتل، گھر کے پاس ماری گئی گولی

دہلی پولیس کے امبیڈکر نگرتھانہ میں تعینات ہیڈکانسٹبل کو نامعلوم افراد نے جیت پور علاقے میں گولی مارکر قتل کردیا۔

پولیس نے آج بتایا کہ یہ واقعہ کل رات تقریباً گیارہ بجے پیش آیا۔ مقتول ہیڈکانسٹبل کی پہچان رام اوتارکے نام سے ہوئی ہے، انکو رات بارہ بجے گولی ماری گئی . جب وو آٹا لینے کے لئے ٹنکی روڈ گئے تھے ، راہگیروں نے رام اوتار کو خون میں لت پت دیکھا اور پولیس کو اسکی اطلاع دی . جسکے بعد انھیں نزدیکی ہسپتال میں لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انکو مردہ قرار دے دیا.

خبروں کے مطابق رام اوتارشکتی بہار میں اپنی فیملی کے ساتھ رہتے تھے، وہ سال ٢٠٠٣ میں دلی پولیس میں بھرتی ہوئے تھے ، پولیس بتایا کہ رام اوتار جنوبی دہلی کے امبیڈکر نگر تھانہ میں تعینات تھے۔ وہ منگل کی شام آٹھ بجے اپنی ڈیوٹی پوری کرکے اپنے گھر نکل گئے تھے، وہ ایک بہادر پولیس تھے.

پولیس ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہم اس معاملے کی جانچ کر رہے ہیں . ہم ملزم کی پہچان کے لئےسبھی سی سی ٹی وی کیمروں کو اسکین کر رہے ہیں.

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close