تازہ ترین خبریںدلی نامہ

دہلی پولیس کو 70 سال بعد ملا اپنا ہیڈکوارٹر

سردار پٹیل کے یوم پیدائش کے اہم دن 44سال بعد منتقل ہوا پی ایچ کیو، مرکزی وزیر داخلہ نے کیا افتتا ح

نئی دہلی (انور حسین جعفری)
ملک کے پہلے مرکزی وزیر داخلہ سردار بلبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش کے موقع پر دہلی پولیس کو اپنا نیا ہیڈکواٹر مل گیا ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج پارلیمنٹ اسٹریٹ پولیس اسٹیشن کے عقب میں جے سنگھ روڈ پر واقع وائی ایم سی اے کے سامنے لٹینس زون میں نو تعمیر نئے دہلی پولیس ہیڈ کوارٹر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر دہلی کے ایل جی انل بیجل، دہلی پولیس کمشنر امولیہ پٹنائک اور تمام اعلی افسران موجود تھے۔

دہلی پولیس ہیڈ کواٹر کی افتتاح کر موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دہلی پولیس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ’میں دہلی پولیس کے تمام افسران اور اہلکاروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ 70 سال بعد وہ اپنے ہی گھر میں پہنچ گئے ہیں۔ دہلی پولیس کو 70 سال بعد اپنا ہیڈکوارٹر مل گیا ہے۔ امت شاہ نے کہاکہ دہلی پولیس ہیڈ کوارٹرکا افتتاح اس اہم روز کیا جارہا ہے جس کو ہم ’یوم اتحاد‘کے طور پر مناتے ہیں۔ آج آئرن مین اور ملک کے پہلے مرکزی وزیر داخلہ سردار بلبھ بھائی پٹیل کایوم پیدائش ہے۔انہوں نے کہاکہ پولیس ہیڈ کوارٹر کا افتتاح کرنے کے لئے اس سے بہتر دن نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہاکہ سردار پٹیل نے پو رے ملک کو ایک دھاگے میں ہمیں پولیس کو مثبت نقطہ نظر سے دیکھنا چاہئے۔ ہم داخلی سلامتی کیلئے پرعزم ہیں۔ وزیر داخلہ نے یہ بھی مشورہ دیا کہ عمارت سے زیادہ اہم جذبات ہو تے ہیں۔ ہمیں اچھے جذبات رکھنے چا ہئیں۔اس موقع پروزیر داخلہ نے پارلیمنٹ حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں اور بٹلہ ہاؤس میں شہید ہونے والے موہن چندر شرما کو بھی یاد کیا۔ افتتاح کے بعد دہلی پولیس کمشنر امولیا پٹنائک نے اس عمارت کی خصوصیات بتائیں اور کہا کہ دہلی پولیس ہمیشہ عوام کی خدمت کے لئے تیار رہے گی۔وہیں دہلی کے ایل جی انل بیجل نے دہلی پولیس کو نیا ہیڈ کواٹر ملنے پر مبارک باد پیش کی۔

قابل ذکر ہے کہ 1975-76 میں دہلی پولیس کے ہیڈ کوارٹر کو کشمیری گیٹ سے آئی ٹی او وکاس مارگ پر واقع پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ کی بلڈنگ میں منتقل کیا گیا تھا۔ جس کا44 سال بعد آج سے نیا پتہ جے سنگھ روڈ نئی دہلی ہو گا۔ نئے پولیس ہیڈ کواٹر میں حفاظت کا سخت انتظام کیا گیا ہے،یہاں داخلہ صرف کو رڈ سویپ کر کے ہی ملے گا۔جدید مسلح کمانڈوز سیکیورٹی سنبھال لیں گے۔ آس پاس میں پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔ مشتبہ اور بے قابو گاڑی کو قابو کرنے کیلئے بوم بیریئراور جدید ترین روڈ بلاکرز لگائے گئے ہیں۔ کمشنر نے نئے صدر دفاتر کی سیکیورٹی بڑھانے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔

پو لیس افسران کے مطابق آزادی سے قبل دہلی پولیس ہیڈ کواٹر کشمیری گیٹ پر ہوا کرتا تھا۔اس وقت وہاں انسپکٹر جنرل کا نظام تھا۔ اسی وجہ سے دہلی میں آئی جی ہوتے تھے۔ جولائی 1976 میں آئی جی سسٹم کو ختم کرکے کمشنری نظام نافذ کیا گیا۔جس کے بعد جے این چتورویدی دہلی پولیس کے پہلے پولیس کمشنر بنے۔اب تک دہلی میں 20 پولیس کمشنربن چکے ہیں، موجودہ دہلی پولیس کمشنرامولیہ پٹنائک دہلی کے 21 ویں پولیس کمشنر ہوں گے۔جواب نئے پو لیس ہیڈ کوارٹرمیں جلوا افروز ہو ں گے۔

17منزلہ دہلی پولیس کے اس نئے ہیڈ کواٹر میں دہلی پو لیس کمشنر کے دو دفتر ہیں۔اوپری منزل پر رہائشی 12 فلیٹس ہیں،کمشنر آف پولیس کا ایک دفتر دوسرے اور دوسرا دفتر14 ویں منزل پر ہوگا۔ اس میں 150 افسران کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ ہیڈکوارٹر 8 90 لاکھ مربع فٹ میں ہے۔ اس میں ایل ای ڈی لائٹس لگی ہیں۔ کھڑکیوں میں آئینے موجود ہیں، جو بجلی کی کھپت کو کم کردیں گے۔اس نئی عمارت کے بیس منٹ میں 1000 گاڑیوں کی ڈبل اسٹروی پارکنگ کی جگہ ہے۔

پولیس افسران اس نئے ہیڈ کوارٹر میں تین مراحل میں شفٹ ہوں گے۔ پہلے مرحلے میں جوائنٹ کمشنر آف پولیس اور اس کے اعلی افسران یکم نومبر سے شفٹ ہوں گے۔ دوسرے مرحلے میں سینئر پولیس آفیسر شفٹ ہوں گے اور تیسرے مرحلے میں ڈی سی پی اور دیگر افسران یہاں جائیں گے۔
یہاں یہ ببی بتا تے چلیں کہ حالانکہ اس نئے ہیڈ کوارٹر کا 17 منزلہ ڈھانچہ تعمیر کیا گیا ہے، لیکن اب تک صرف 4 منزلیں تیار ہیں۔ ملک کے پہلے وزیر داخلہ سردار بلبھ بھائی پٹیل کی یوم پیدائش کے دن پو لیس ہیڈ کواٹر کا افتتاح ہو نے کے سبب نئے پولیس ہیڈ کوارٹر میں نہ صرف سردار پٹیل کا مجسمہ بھی لگایا گیا ہے۔ بلکہ عمارت کے گراؤنڈ فلور کی لابی اور راہداری میں انڈین پولیس سرویسیز شروع کر نے والے سردار پٹیل کی دہلی پولیس سے وابستہ بہت سی نادر اور تاریخی تصویریں بھی فریم کر کے لگا ئی گئی ہیں۔

دہلی پولیس کے عہدیداروں نے بتایا کہ آزادی کے بعد سردار پٹیل نے دہلی پولیس کی پہلی پریڈ کی سلامی لی تھی، اس کے ساتھ ہی دہلی پولیس کے اس وقت کے کچھ اعلی افسروں کے ساتھ سردار پٹیل کی تصاویر بھی یہاں رکھی گئی ہیں۔ نئی پولیس ہیڈ کوارٹر عمارت کے بیرونی حصے میں مہاتما گاندھی کے ساتھ سردار پٹیل کی بھی وہی تصویر آئی ٹی او میں واقع پولیس ہیڈ کوارٹر کی دیوار پر کھدی ہوئی ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close