تازہ ترین خبریںدلی نامہ

دہلی: پولیس اور بدمعاشوں میں تصادم، 2 بدمعاش گرفتار

دہلی کے نظام الدین علاقے میں جمعہ کی صبح پولیس کے ساتھ ہوئے تصادم میں دو بدمعاش زخمی ہو گئے اور دونوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ دونوں پر گزشتہ دنوں ایک خاتون صحافی کا موبائل چھیننے اور انہیں زخمی کرنے کے معاملے میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔

واضح رہے کہ دہلی پولیس کے خصوصی سیل نے جب دونوں بدمعاشوں کو نظام الدین علاقے میں روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے پولیس پر گولیاں چلانی شروع کر دی۔ جوابی کارروائی میں پولیس کی گولی سے دونوں زخمی ہوگئے اور انہیں حراست میں لے کر فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ دونوں گرفتار شدہ ملزمان کی شناخت انل عرف نریندر اور ارون عرف تني کے طور پر کی گئی ہے۔ تصادم کے بعد دونوں کے قبضے سے ایک پستول اور ایک دیسی بندوق بھی برآمد کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ایک موٹر سايكل بھی برآمد کی گئی ہے جس سے دونوں جرائم کی وارداتوں کو انجام دیتے تھے۔ دونوں پر 30 سے زائد ڈکیتی، لوٹ مار اور قتل کے معاملے درج ہیں۔ دونوں بدمعاش پر گزشتہ ماہ ایک خاتون صحافی پر حملہ کرکے ان سے موبائل چھیننے کا الزام ہے جس دوران وہ زخمی ہوگئیں اور انہیں اسپتال میں داخل کرانا پڑا۔ پولیس معاملے کی جانچ میں مصروف ہے، ساتھ ہی دونوں کے تعلقات کا بھی پتہ لگایا جا رہا ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close