تازہ ترین خبریںدلی نامہ

دہلی وقف بورڈ کی جانب سے اماموں کی تنخواہوں کیلئے سروے جاری

سروے میٹنگوں میں چیئر مین امانت اللہ خان کر رہے ہیں ائمہ مساجد سے ملاقات

نئی دہلی (انور حسین جعفری)
دہلی وقف بورڈ کی جانب سے ملنے والی 14 ہزار اور 12 ہزار ماہانہ تنخواہوں کیلئے دہلی وقف بورڈ کے جن امام و مؤذنوں نے فارم بھر کرکے جمع کر دیئے ہیں ان کا سروے کیا جا رہا ہے۔ تاکہ ان کی تنخواہیں شروع کی جا سکیں۔ اسی سلسلے میں دہلی کے مختلف علاقوں میں وقف بورڈ کی جانب سے میٹنگیں طے کی گئی ہیں جس میں دہلی وقف بوررڈ کے چیئر مین امانت اللہ خان خود شریک ہو رہے ہیں۔

نرسری مسجد عقب ایل این جے پی اسپتال کے امام اور آل انڈیا امام فاؤنڈیشن کے چیئر مین قاری عارف قاسمی نے بتایا کہ ان میٹنگوں کے ذریعہ امانت اللہ خان دہلی وقف بورڈ کے امام اور مؤذنوں سے ملاقات کر رہے ہیں۔ یہ میٹنگیں اسلئے بھی کی جا رہی ہیں تاکہ جن لوگوں کو فارم بھرنے میں جو دشواریاں پیش ا ٓرہی ہیں یا امام و مؤذن کچھ معلومات حاصل کرنا چا ہتے ہیں تو وہ خود چیئر مین امانت اللہ خان سے براہ راست بات کر سکتے ہیں اور اپنے مسائل حل کرا سکتے ہیں۔

قاری عارف قاسمی نے بتایا کہ اسی سلسلے کی ایک میٹنگ گزشتہ رات پرانی دہلی کے دریاگنج علاقے میں میٹنگ منعقد ہوئی اور آج 25 جولائی بروز جمعرات بعد نماز عشاء مصطفی آباد کے میونسپل کونسلر کی رہائش چاند باغ کی پلیا کے پاس انکے آفس پرمنعقد ہوئی، جس میں بڑی تعداد میں اماموں و مؤذنین نے شرکت کی۔ جبکہ 26 جولائی بروز جمعہ بعد نماز عشاء امینہ مسجد وزیر آباد مولانا محمد افشان کے یہاں منعقد ہو گی۔

اسی طرح سلسلہ وار 27 جولائی بروز ہفتہ بعد نماز عشاء میور وہار فیس1 میں مولانا محمد فاروق کے یہاں، 29 جولائی بروز پیر بعد نماز عشاء مسجد ڈپو والی خانپور (دیولی) اور 30 جولائی بروز منگل بعد نماز عشاء مدرسہ باب العلوم جعفرآباد میں مولانا محمد داؤد امینی کی سر پرستی میں ہونا طے پائی ہے۔ جس میں دہلی وقف بورڈ کے امام و مؤذن اور دیگر علماء کرام شرکت کریں گے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close