تازہ ترین خبریںدلی نامہ

دہلی وقف بورڈ کو ملی بڑی کامیابی

صہیب الیاسی نے 14 سال بعد دہلی وقف بورڈ کو واپس کی کاکا نگر کی کروڑوں روپے کی جگہ

نئی دہلی (انور حسین جعفری)
دہلی وقف بورڈ کی جائدادوں کو آزاد کرا کے قوم کی فلاح و بہبود کے استعمال کرنے کی دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ کی کوششوں کو ایک اوربڑی کا میابی ملی ہے۔ دہلی کے کاکانگر میں 14سال سے قانونی پیچیدگیوں میں الجھی ہوئی کروڑوں روپے کی دہلی وقف بورڈ کی کروڑوں روپے کی جگہ کو عالیہ پروڈکشن نے بلا شرط بورڈ کو واپس کر دی ہے۔ اس جگہ پر سینئر صحافی صہیب الیاسی عالیہ پروڈکشن کے بینر تلے معروف ’انڈیا موسٹ وانٹیڈ‘ سیریل چلایا کرتے تھے اور میگزین بھی شائع ہوتی تھی۔ حالانکہ یہ جگہ 2005 سے صہیب الیاسی کے پاس تھی اور کچھ تنازعہ کے سبب اس جگہ کا معاملہ کورٹ تک پہنچ گیا تھا۔ لیکن بقول صہیب الیاسی کہ انہوں نے دہلی وقف بورڈ کی قوم کیلئے فلاحی کاموں کو دیکھتے ہوئے اور دہلی وقف بورڈ کی آفس کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے تمام تنازعہ کو ختم کر تے ہوئے 460 اسکوائر یارڈ کی کروڑوں روپے کی یہ جگہ دہلی وقف بورڈ کو واپس کر دی ہے۔

آج دہلی وقف بورڈ کو واپس قبضہ واپس دیتے ہوئے صہیب الیاسی نے کہاکہ بہت مدت کے بعد ایسا بورڈ بنا ہے جو اپنے مفادات کو بالائے طاق رکھ قوم کیلئے کام کر رہے ہیں۔ تنخواہیں نہیں ملتی تھی، سرکاری اداراہ ہونے کے باوجود بھی کوئی حیثیت نہیں تھی، لیکن آج جس طرح امانت اللہ خان کی قیادت میں دہلی وقف بورڈ قوم کی فلاح و بہبود کیلئے کام کر رہا ہے اور معلوم ہو رہا ہے کہ بورڈ ایک پاور فل سرکاری ادارہ ہے جو قوم کیلئے کام کر رہا ہے۔ ہم بورڈ کا کس طرح تعاون کر سکتے تھے وہ اس سے بہتر کیا ہو سکتا تھا کہ ہم آفس کی ایک اچھی جگہ دہلی وقف بورڈ کو دے سکتے تھے، اس کیلئے ضروری ہے ان کا تعاون کیا جائے اور تمام تنازعہ کو ختم کرتے ہوئے ہم نے یہ جگہ واپس کی ہے۔ کیوںکہ دہلی وقف بورڈ لوگوں کے بھلے کیلئے سنجیدگی سے کام کر رہا ہے۔ اس کے تعاون کیلئے دیگر افراد کو بھی سامنے ا ٓنا چاہئے۔

بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان نے کہاکہ دہلی وقف بورڈ جس طرح کا م کر رہا ہے، آفس اسٹاف بھی زیادہ ہے، دریا گنج اور وکاس بھون میں آفس ہے، ہمیں جگہ کی ضرورت ہے، ہم نے صہیب الیاسی سے کہاکہ یہ آفس کی ہمیں جگہ دیدی جائے، انہوں نے ہماری تجویز کو مانتے ہوئے یہاں اپنا تیار آفس ہمیں لوٹا دیا ہے اور بورڈ کے ریٹ اور لیگل سیکشن آئندہ ہفتہ سے ہم یہاں چلائیں گے۔ اچھے فرنیچر کے ساتھ جس طرح صہیب الیاسی نے ہمیں یہ آفس کی جگہ واپس کی ہے، ہم ان کے شکر گزار ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اگر بورڈ میں ہم نہ بھی ہوں تب بھی بورڈ قوم کی فلاح کی بہبود کیلئے کام کرتے رہے گا۔

بورڈ کے ممبر ایڈوکیٹ حمال اختر نے کہاکہ صہیب الیاسی نے بورڈ کے فلاحی کاموں کو سراہتے ہوئے بورڈ کو جگہ کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے انہوں نے بورڈ کو جگہ واپس کر دی ہے۔ اس موقع پر دہلی وقف بورڈ کے سیکشن آفسر حافظ محفوظ بھی موجود تھے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close