تازہ ترین خبریںدلی نامہ

دہلی میں 4 دہشت گرد داخل، پولیس کی چھاپہ مار کاروائی

دہلی پولیس نے قومی دارالحکومت نئی دہلی میں 4 دہشت گردوں کے داخل ہونے اور دہشت گردانہ حملوں کے اندیشے کی خفیہ اطلاع موصول ہونے کے پیش نظر جمعرات کو کئی مقامات پر چھاپے مارے اور تلاشی لی۔

ذرائع نے یہاں بتایاکہ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی ہے کہ 4 دہشت گرد شہر میں داخل ہوئے ہیں اور ممکنہ دہشت گردانہ حملوں کا منصوبہ بناسکتے ہیں۔ یہ رپورٹ ملنے کے بعد دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کی ٹیم نے شہر کے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کاروائی کی ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ گیسٹ ہاؤس، لاج اور ہوٹلوں میں بھی مشتبہ افراد کو ڈوھنڈا جائے گا اور شہر میں نئے آنے والے کرایہ داروں کی توثیق کی جائے گی۔ بازاروں، بس ٹرمنل اور ریلوے اسٹیشنوں جیسے مصروف مقامات پر سکیورٹی انتظام سخت کی جائے گی۔ رام لیلا اور دُرگا پوجا کے مدنظر شدید عوامی اژدہام کو دیکھتے ہوئے شہر میں گشت تیز کی جائے گی۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close