اپنا دیشتازہ ترین خبریں

دہلی میں کسانوں نے تاریخی ریلی نکالی، مودی حکومت کو دیا الٹی میٹم

ملک کے کونے کونے سے ہزاروں کی تعداد میں آئے کسانوں نے اپنے مطالبات کےسلسلے میں جمعہ کو دارالحکومت میں تاریخی ریلی نکال کرمودی حکومت پر کسانوں کے ساتھ وعدہ خلافی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جےپی) کو اقتدار سے ہٹانے کےلئے ملک کے عوام سے آگے آنے کی اپیل کی ہے۔

آل انڈیا فارمرس اسٹرگل کورڈینیشن کمیٹی کے بینر کےتحت ملک کی 208 عوامی تنظیموں سے وابستہ کسانوں نے رام لیلا میدان سے پارلیمنٹ تک زبردست ریلی نکالی اور ہر طرٖف ان کے نعروں کا ہی شورسنائی دیا۔سنسد مارگ تھانے سے لےکر باراکھمبا روڈ چوراہے تک ہاتھ میں جھنڈے اور تختیاں لئے چاروں طرف کسان ہی کسان نظرآرہے تھے۔ بہار، بنگال، اترپردیش، پنجاب، ہماچل پردیش سے لے کر مہاراشٹر، تمل ناڈو، کیرالہ اور میزورم، آسام سمیت 27 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں سے آئے یہ غریب کسان رام لیلا میدان سے پیدل چل کر نعرے لگاتے ہوئے سنسد مارگ پہنچے۔

سنسد مارگ پر ایک بڑا اسٹیج بنایا گیا تھا جس پر ملک کے کسان لیڈروں اور مختلف پارٹیوں کے سیاسی ماہرین نے کسانوں سے خطاب کیا۔ اسٹیج پر آل انڈیا فارمرس کمیٹی کے جنرل سکریٹری ہننان مولا،آل انڈیا فارمرس جنرل اسمبلی کے لیڈر اتل کمارا نجان، سوراجے ابھیان کے لیڈر یوگیندر یادو، نرمدا بچاؤ آندولن کی لیڈر میدھا پاٹکر، کسانوں کے مسئلے پر لکھنے والے مشہور صحافی پی سائی ناتھ، ڈاکٹر سنیلم سمیت کئی اہم لیڈر اور رکن پارلیمنٹ بھی موجود تھے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close