تازہ ترین خبریںدلی نامہ

دہلی میں کانگریس اور’آپ‘ میں اتحاد کیلئے رضامندی کے آثار

دہلی کی سات لوک سبھا سیٹوں کے لئے کانگریس اور عام آدمی پارٹی (آپ) کے درمیان اتحاد کے سلسلہ میں گزشتہ کافی دنوں سے چل رہی رسہ کشی کے بعد اتفاق رائےبنتی نظر آ رہی ہے۔

پارٹی کے دہلی امور کے انچارج پی سی چاکو اور ریاستی صدر شیلا دیکشت سمیت کئی دیگر سینئر رہنماؤں نے ہفتہ کو کانگریس صدر راہل گاندھی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ایسا مانا جا رہا ہے کہ مسٹر گاندھی کے ساتھ ملاقات میں دونوں پارٹیاں دارالحکومت کی سات سیٹوں پر لوک سبھا کے لئے متحد ہو سکتے ہیں۔ دونوں پارٹیوں کے درمیان اگرچہ ابھی تک اتحاد کی بابت کوئی رسمی اعلان نہیں ہوا ہے. لیکن پارٹی سے منسلک ذرائع بتا رہے ہیں کہ آپ کو چار اور کانگریس تین سیٹوں پر انتخاب لڑنے پر اتفاق کر سکتے ہیں۔

دہلی میں لوک سبھا سیٹوں کے لئے ووٹنگ 12 مئی کو ہونی ہے. آپ کے قومی کنوینر اروند کجریوال نے گزشتہ دنوں اتحاد کے سلسلہ میں کہا تھا کہ کانگریس صدر نے اتحاد کے لئے انکار کر دیا ہے۔

2009 کے عام انتخابات میں کانگریس نے دہلی کی ساتوں سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی، لیکن 2014 میں پارٹی سے بھارتیہ جنتا پارٹی نے تمام ساتوں نشستیں چھین لی تھی۔ سال 2015 میں دہلی اسمبلی کے انتخابات میں 15 سال تک مسز دیکشت کی قیادت میں حکومت چلانے والی کانگریس کی جھولی خالی رہ گئی تھی۔70 رکنی اسمبلی میں آپ نے 67 سیٹوں پر کامیابی حاصل کر کےسب کو چونکا دیا تھا۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close