تازہ ترین خبریںدلی نامہ

دہلی میں فضائی آلودگی میں تخفیف: اروند کیجریوال

وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے دہلی میں آلودگی کےشدید کم ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ مسٹر کیجریوال نے جمعہ کو پریس کانفرنس میں کہا، ’دار الحکومت میں آلودگی میں شدید کمی آئی ہے۔ آلودگی میں کمی سینٹرل پولیوشن کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) اور دہلی پولیوشن کنٹرول بورڈ (دی پی سی بی) کی شائع رپورٹ میں جھلکتی ہے‘۔

انہوں نے کہا سی پی ای سی کی پارلیمنٹ میں 2012 سے 2014 کے لیے شائع رپورٹ میں پی ایم 2.5 154 تھا جو 2016۔18 میں گھٹ کر 115 رہ گیا تھا۔ اس طرح فضائی آلودگی 25 فیصد کم ہوئی ہے۔ مرکز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مسٹر کیجریوال نے کہا،’شمال۔مشرق اور شمال۔مغرب پیریفیرل ایکسپریس وے کی وجہ سے آلودگی کم ہوئی ہے اور اس کے لیے مرکز کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا‘۔

انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت آلودگی کو کم کرنے کے لیے مسلسل اقدام کر رہی ہے۔ وزیرا علیٰ نے کہا،’ اگر اعداد و شمار پر نظر ڈالی اجائے تو 2012 سے 2014 کے دوران محض 12 دن ایسے تھے جب دہلی میں ہوا کا معیار بہتر تھا لیکن 2016 سے اب یہ اعدادوشمار 205 دن پر پہنچ گیا ہے‘۔ مسٹر کیجریوال نے کہا کہ دہلی کے عوام آلودگی کے تعلق سے بے حد فکرمند ہیں اور ہم اپنے بچوں، بزرگوں اور بیمارافراد کی صحت کے تئیں سنجیدہ ہیں۔ دونوں بورڈ نے کہا ہے کہ گذشتہ تین برس میں آلودگی میں کافی کمی آئی ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close