تازہ ترین خبریںدلی نامہ

دہلی میں دھند کی چادر، ٹرین اور ہوائی جہاز کی سروس متاثر

راجدھانی دہلی میں پیر کو لوگوں کو گھنے دھند اور ٹھنڈکا سامنا کرنا پڑا اور کم ویژولٹی کی وجہ سے ٹرین اور ہوائی جہاز کی خدمات متاثر ہوئی،جس سے سڑکوں پر گاڑیوں کی رفتار بھی سست رہی۔دارالحکومت میں دھند کی وجہ سے 20 سے زائد ٹرینیں تاخیر سے چلیں، جبکہ کئی پروازیں بھی متاثر ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں صبح ساڑھے پانچ بجے کم سے کم درجہ حرارت آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور صبح ساڑھے آٹھ بجے رطوبت کی سطح سوفیصد رہی۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے مطابق صبح دس بجے شہر میں ہوا کے معیارکا انڈیکس 286 تھا۔ اتوار کو دارالحکومت کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 19.9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو اوسط سے دو ڈگری نیچے رہا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close